دہلی

ہندوستان کی 2 معمر ترین خواتین  سفر حج پر روانہ

ڈاکٹر آفاقی نے حجن کے جذبے و حوصلے کی قدر کرتے ہوئے نیک خواہشات کے ساتھ شال اور گلدستہ پیش کیا نیز دورانِ حج مکمل صحت و سلامتی اور بخیر وطن واپسی کی دعا و تمنا کی۔

نئی دہلی: حج 2024 میں ہندوستان سے فریضہ حج ادا کرنے والے تمام حجاج میں ہریانہ کے ضلع نوح کی رہائشی 99 سالہ معمر ترین خاتون حجن اصغری اور 98 سالہ چندری دہلی کے آئی، جی، آئی ائیر پورٹ سے روانہ ہوئیں  ملک اور دنیا کی معمر ترین خاتون عازم حج کو رخصت کرنے اور سفری دستاویزات پیش کرنے ائیر پورٹ پر خود وزارتِ اقلیتی امور، حکومتِ ہند میں ڈائریکٹر اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او۔ ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی، آر، ایس موجود رہے۔

متعلقہ خبریں
نوح میں 28 اگست تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
موسم گرما میں عمرہ کرنے والے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری
تلنگانہ و اے پی کے عازمین حج کی اگلے ماہ سے روانگی متوقع

ڈاکٹر آفاقی نے حجن کے جذبے و حوصلے کی قدر کرتے ہوئے نیک خواہشات کے ساتھ شال اور گلدستہ پیش کیا نیز دورانِ حج مکمل صحت و سلامتی اور بخیر وطن واپسی کی دعا و تمنا کی۔انہوں نے حجن سے اپیل کی وہ ہندوستانیوں کی سلامتی اور ملک و ملت کی ترقی و استحکام اور امن و امان کے لیے خصوصی دعاکر یں۔

واضح رہے کہ وزارتِ اقلیتی امور ، حکومتِ ہند کی سرپرستی و نگرانی اور حج کمیٹی آف انڈیا کی قیادت میں اب تک ہندوستان سے 161 فلائٹس کے زریعے 48,986 ہندوستانی حجاج بخیر و عافیت سعودی عرب پہنچ چُکے ہیں جن میں اس وقت 32313 مدینہ منورہ اور16673 مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔

ان حجاج کی مدد و رہنمائی کے لیے 241 خادم الحجاج بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ۔ یاد رہے کہ ہندوستان سے مجموعی طور پر جانے والے 1,75,025 حجاج میں سے 1,40,020 حج کمیٹی آف انڈیا کے زریعہ سفرِ حج کرنے والے حجاج کا سفر تمام تر سفری سہولیات کے ساتھ 8 مئی سے مکہ و مدینہ کے لیے مختلف ائیر لائنز کے زریعے پُرسکون اور اطمینان بخش انداز میں جاری ہے۔ ملک کے 19 امبارکیشن پوائنٹس اور ریاستوں سے ہندوستانی عازمین کا سفر حج 9 جون 2024 تک جاری رہے گا۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے سی،ای، او۔ ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی- آر- ایس نے بتایا کہ ہندوستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جسے سعودی عرب میں دوران حج باورچی خانے کی سہولت حاصل ہے ۔ لیکن اس کے غلط استعمال اور لاپروائی برتے سے زبردست نقصان ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر آفاقی نے سعودی عرب پہنچ چکے اور پہنچنے والے تمام عازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید ضرورت کے وقت کھانے پکانے کا بندوبست پوری احتیاط سے اُن ہی مقامات پر کریں جہاں اجازت حاصل ہو- ڈاکٹر آفاقی نے کہا سب جانتے ہیں کہ سفر حج نسبتاً دیگر اسفار سے مشکل ہوتا ہے یہاں جسمانی اور غذائی تکالیف برداشت کرنا ہی ہوتا ہے۔

سی، ای، او حج کمیٹی آف انڈیا نے کہا حج دوسرے ملک میں ہوتا ہے وہاں کے قوانین الگ ہیں، چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کریں ، افواہوں اور جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں ۔ بعض افراد پرانی ویڈیو شیئر کر کے آپ کو گمراہ کرنے اور اصل مقصد سے ہٹانے کی ناکام کوشش کرتے رہتے ہیں۔ آپ سب اپنی پوری توجہ دیں ۔

a3w
a3w