جرائم و حادثات

ای ڈی نے 142 کروڑ روپے کے سرحد پار ڈرگ منی لانڈرنگ کیس میں کی چھاپہ ماری

ای ڈی کا یہ کیس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)، اگرتلہ زونل یونٹ کی جانب سے درج کیے گئے ایک کیس پر مبنی ہے۔ اس میں 21 اگست 2025 کو تریپورہ میں 49.101 کلوگرام میتھمفیٹامائن اور 40 گرام ہیروئن ضبط کی گئی تھی۔

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ایک ٹیم پیر کو منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں میزورم-میانمار سرحد، تریپورہ-بنگلہ دیش سرحد اور مغربی بنگال میں چار مقامات پر ے چھاپے ماررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
سعودی عرب میں رواں برس 100 سے زائد افراد کو موت کی سزا دی گئی
منشیات بنانے والی خفیہ لیبارٹریوں کا پردہ فاش، 300 کروڑ روپے کی ادویات ضبط


ای ڈی کا یہ کیس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)، اگرتلہ زونل یونٹ کی جانب سے درج کیے گئے ایک کیس پر مبنی ہے۔ اس میں 21 اگست 2025 کو تریپورہ میں 49.101 کلوگرام میتھمفیٹامائن اور 40 گرام ہیروئن ضبط کی گئی تھی۔

تریپورہ میں جن مقامات پر تلاشی لی جا رہی ہے، وہ بنگلہ دیش کی سرحد سے صرف 200 میٹر دور ہیں، جبکہ میزورم میں تلاشی والی جگہ میانمار کی سرحد سے تقریباً 500 میٹر دور ہے۔


تحقیقات میں ایک منظم سرحد پار سنڈیکیٹ کا پتہ چلا ہے، جو میزورم کے چمفائی-زوکھاوتھر سیکٹر کے ذریعے میانمار سے میتھمفیٹامائن لاتا تھا اور تریپورہ میں اسے لینے والوں تک پہنچاتا تھا۔

جرم سے ہونے والی آمدنی کو کئی بینک کھاتوں اور فرضی کمپنیوں کے ذریعے ادھر سے ادھر کیا جاتا تھا۔ ای ڈی کے مطابق اب تک جرم سے ہونے والی 142 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کا پتہ چلا ہے۔