قومی

ترنمول رکن اسمبلی مدن مترا کے ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے

ذرائع کے مطابق، جانچ میں پتہ چلا ہے کہ مسٹر مترا نے مبینہ طور پر بیچولیوں کے ذریعہ نقد اور سونے کی شکل میں رشوت لی تھی۔ یہ رشوت کامرہاٹی میونسپلٹی سمیت کئی میونسپل کارپوریشن کے عہدوں پر نااہل امیدواروں کی تقرری کرانے کے لیے لی گئی تھی۔

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) میونسپل بھرتی گھوٹالے کے سلسلے میں ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر مدن مترا سے وابستہ سات مقامات پر تلاشی لے رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مابعدالیکشن تشدد، مسلم بی جے پی ورکر ہلاک
ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر ترمیم: بنگال میں 90 لاکھ سے زیادہ نام حذف،مرشد آباد سرفہرست
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
مغربی بنگال میں ترنمول قائد پر دن دھاڑے قاتلانہ حملہ
ترنمول کانگریس نے 28 واں یوم تاسیس منایا

ذرائع کے مطابق، جانچ میں پتہ چلا ہے کہ مسٹر مترا نے مبینہ طور پر بیچولیوں کے ذریعہ نقد اور سونے کی شکل میں رشوت لی تھی۔ یہ رشوت کامرہاٹی میونسپلٹی سمیت کئی میونسپل کارپوریشن کے عہدوں پر نااہل امیدواروں کی تقرری کرانے کے لیے لی گئی تھی۔

ای ڈی نے مسٹر مترا کا تعلق ایسی 125 سے زیادہ مبینہ غیر قانونی تقرریوں سے جوڑا ہے۔