مشرق وسطیٰ

عمان کے ساحل پر ہندوستانی ملاحوں والے چوتھے جہاز پر حملے کے دعوے فرضی: وزارت خارجہ

وزارت خارجہ نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پر اپنے فیکٹ چیک ہینڈل سے ایک پوسٹ میں کہا کہ ہندوستانی ملاحوں والے جہاز 'لیاکی فریڈم' پر حملے کا سوشل میڈیا پر کیا جا رہا دعویٰ فرضی ہے۔ وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس جہاز کے ماسٹر سے بات کی گئی ہے اور جہاز پر سوار تمام ملاح محفوظ ہیں۔ وزارت نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ایسے جھوٹے اور بے بنیاد دعووں اور پوسٹس سے محتاط رہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان نے عمان کے ساحل کے قریب ہندوستانی ملاحوں والے چوتھے جہاز ‘لیاکی فریڈم’ پر امریکی بحریہ کے حملے کے بارے میں سوشل میڈیا پر کیے جا رہے دعووں کو غلط بتاتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
فیک نیوز، بی جے پی رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ کے خلاف کیس درج
بی جے پی قائدین کو لگام دی گئی ہوتی تو خامنہ ای تبصرہ نہ کرتے:راشد علوی
ایرانی وزیر شہری ترقیات سے جئے شنکر کی ملاقات
ہندوستان اپنے8 شہریوں کوقطر سے واپس لانے قانونی جنگ لڑے گا:بی جے پی
مودی فرانس کا دورہ کریں گے


وزارت خارجہ نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پر اپنے فیکٹ چیک ہینڈل سے ایک پوسٹ میں کہا کہ ہندوستانی ملاحوں والے جہاز ‘لیاکی فریڈم’ پر حملے کا سوشل میڈیا پر کیا جا رہا دعویٰ فرضی ہے۔ وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس جہاز کے ماسٹر سے بات کی گئی ہے اور جہاز پر سوار تمام ملاح محفوظ ہیں۔ وزارت نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ایسے جھوٹے اور بے بنیاد دعووں اور پوسٹس سے محتاط رہیں۔


اس سے پہلے سوشل میڈیا پر کئی پوسٹس میں کہا گیا کہ عمان کے پاس ہندوستانی ملاحوں والے چوتھے جہاز ‘لیاکی فریڈم’ پر امریکی بحریہ نے حملہ کیا ہے اور اس میں چار ملاح مارے گئے ہیں۔


واضح رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ ہفتہ ہندوستانی ملاحوں والے تین جہازوں پر عمان کے قریب حملے ہوئے ہیں اور ان میں تین ہندوستانی ملاح مارے گئے ہیں۔ ہندوستان نے اس پر سخت احتجاج کرتے ہوئے یہاں موجود امریکی سفارت خانے کے انچارج سفیر کو بلا کر سخت احتجاج درج کرایا ہے۔

اس دوران وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی جمعہ کو امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بات کر کے ہندوستانی ملاحوں والے جہاز پر حملے پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔


مسٹر جے شنکر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بات ہوئی۔ میں نے خلیج میں امریکی بحریہ کے حملوں، جن میں تین ہندوستانی ملاح مارے گئے تھے، پر ہندوستان کا سخت اعتراض دہرایا۔ کمرشیل جہاز رانی کے خلاف اس طرح کی جان لیوا کارروائی مناسب نہیں ہے۔”