دہلی

سدارامیا کے خلاف ای ڈی کا منی لانڈرنگ کیس درج

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے پیر کے دن چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا اور بعض دیگر افراد کے خلاف میسورو اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(ایم یو ڈی اے) کیس سے جڑے معاملہ میں منی لانڈرنگ کیس درج کیا۔

نئی دہلی / بنگلورو(پی ٹی آئی) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے پیر کے دن چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا اور بعض دیگر افراد کے خلاف میسورو اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(ایم یو ڈی اے) کیس سے جڑے معاملہ میں منی لانڈرنگ کیس درج کیا۔

متعلقہ خبریں
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
مجھے عدلیہ پر بھروسہ ہے، سچ کی ہمیشہ جیت ہوگی: سدارامیا
چیف منسٹر کے عہدہ کےلئے کرناٹک کانگریس میں رسہ کشی
”آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہیں:“ سدارامیا کا بی جے پی قائدین پر طنز
راہول گاندھی کا چیف منسٹر سدارامیا کو مکتوب

اس نے ریاستی لوک آیوکت کی حالیہ ایف آئی آر کا نوٹ لیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ وفاقی ایجنسی نے چیف منسٹر اور دیگر کے خلاف انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ (ای سی آئی آر)داخل کی۔

لوک آیوکت پولیس میسورو کی 27 ستمبر کی ایف آئی آر میں سدارامیا‘ ان کی بیوی بی ایم پاروتی‘ سالہ ملیکارجن سوامی اور دیوراجو کا نام لیا گیا ہے۔

ای ڈی نے پی ایم ایل اے قانون کی دفعات لگائی ہیں۔ ای ڈی کی ای سی آئی آر پولیس کی ایف آئی آر کے برابر ہوتی ہے۔

ای ڈی کو ملزمین کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کرنے اور دورانِ تحقیقات ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ سدارامیا نے کہا تھا کہ اپوزیشن ان سے ڈری ہوئی ہے۔