حیدرآباد

منی لانڈرنگ کیس میں اظہر الدین کو ای ڈی کا سمن

ای ڈی دسمبر میں سابق کرکٹرس ارشد ایواب اور شیولال یادو سے پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔ سابق وزیر و سابق ایچ سی اے کے صدر جی ونود سے بھی مرکزی ایجنسی سوالات کرچکی ہے۔

حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) سے مربوط منی لانڈرنگ کیس میں کرکٹر سے سیاست داں بننے محمد اظہر الدین کو سمن جاری کیا ہے۔ محمد اظہر الدین جو ایچ سی اے کے سابق صدر رہ چکے ہیں، پر الزام ہے کہ انہوں نے میعاد کے دوران ان فنڈس کا تصرف و تغلب کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
پرچہ سوالات افشاء کیس میں گرفتاریوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس
پی ایف آئی دہلی یونٹ کے صدر کی درخواست ضمانت مسترد
اکسائز پالیسی کیس، وزیر کیلاش گہلوت کی پوچھ تاچھ کے لئے طلبی (ویڈیو)

انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ایم پی اظہر الدین جو فی الحال تلنگانہ پردیش کانگریس کے کارگزار صدر بھی ہیں، کو جمعرات کے روز ای ڈی کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔ ایچ سی اے میں 20 کروڑ روپے کے فراڈ کیس کی ای ڈی تحقیقات کررہی ہے۔

ای ڈی دسمبر میں سابق کرکٹرس ارشد ایواب اور شیولال یادو سے پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔ سابق وزیر و سابق ایچ سی اے کے صدر جی ونود سے بھی مرکزی ایجنسی سوالات کرچکی ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں ای ڈی نے ونود، شیولال یادو اور ارشد ایوب کے مکان کی تلاشی لی تھی۔

 انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ریاست بھر میں 9مقامات پر بیک وقت تلاشیاں لی گئی تھیں۔ اے سی بی حیدرآباد کی جانب سے درج ایف آئی آر کی بنیاد پر ای ڈی نے تحقیقات شروع کی ہیں۔