ورنگل میں ہندی پیپرکاافشاء‘ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کی برہمی
سکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) ہندی کے پرچہ سوالات بتایا جاتاہے کہ ورنگل ضلع میں بعض واٹس ایپ گروپس پر گشت کرتا رہا۔ بتایا جاتاہے کہ ہندی امتحان کے آغاز کے چند منٹوں کے بعد ہی پرچہ کا افشاء ہوگیا اور یہ سوشیل میڈیا پر گشت کرتا رہا۔
حیدرآباد: وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے اساتذہ کو فرض شناسی کے ساتھ خدمات انجام دینے کامشورہ دیا۔ آج ایس ایس سی امتحانات کے انعقاد کے متعلق مختلف محکموں کے ذمہ داروں کو مشورہ دیتے ہوئے سبیتا اندرا ریڈی نے کہاکہ عہدیداروں کو اساتذہ کے ساتھ ذمہ داری کے ساتھ کام کرناچاہئے۔
ضلع کلکٹرس اور ضلع کے تعلیمی عہدیداروں کو تال میل سے کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہاکہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوناچاہئے جس سے ایس ایس سی امتحانات تحریر کررہے 4.95لاکھ طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ جائے اور طلبا کو پریشانی ہو۔
انہوں نے کہاکہ ریاست کے ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی مفادات اور شخصی مفادات سے بالا تر ہوکر قوم کے مستقبل کے متعلق غور کریں۔ اجلاس کے دوران سبیتا اندرا ریڈی نے ضلع ورنگل میں ہندی کے پرچہ سوالات کے لیک ہونے کے مسئلہ پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے حقائق کا پتہ چلانے کے لیے کمشنر پولیس ورنگل سے شکایت کرنے ڈی ای او ہنمکنڈہ کو ہدایت دی گئی۔
وزیر تعلیم کی ہدایت پر ڈی ای او نے شکایت درج کرائی اور پولیس نے تحقیقات کاآغاز کردیا۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ ہندی پرچہ سوالات کا کیس اسکول سے افشاء کیاگیا تھا اس زاویہ پر تحقیقات جاری ہیں۔آئی اے این ایس کے بموجب ریاست میں ایس ایس سی کے امتحانات کا آغاز ہوچکاہے اور آج متواتر دوسرے دن بھی تلنگانہ میں ہندی کے پرچہ سوالات کا افشاء ہوگیا۔
سکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) ہندی کے پرچہ سوالات بتایا جاتاہے کہ ورنگل ضلع میں بعض واٹس ایپ گروپس پر گشت کرتا رہا۔ بتایا جاتاہے کہ ہندی امتحان کے آغاز کے چند منٹوں کے بعد ہی پرچہ کا افشاء ہوگیا اور یہ سوشیل میڈیا پر گشت کرتا رہا۔
وزیرتعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے رپورٹس کا سنگین نوٹ لیتے ہوئے ورنگل اور ہنمکنڈہ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں پولیس میں شکایات درج کروائیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرس نے پرچہ کے افشاء کی رپورٹس کی تردید کی۔ ایک دن قبل ہی وقار آباد ضلع میں تلگو سوالات کا پرچہ افشاء ہوگیا تھا جس کے بعد پولیس نے اس سلسلہ میں دو اساتذہ کو گرفتار کرلیاہے جن پر بتایاجاتاہے کہ پرچہ کے افشاء کے ذمہ دار ہیں۔