حیدرآباد
تلنگانہ کے سابق وزیر کرشناراو اور سرینواس ریڈی کو بی جے پی میں شامل کرنے کوششیں
بتایاجاتا ہے کہ پارٹی کے ریاستی سربراہ بنڈی سنجے اور رکن اسمبلی ای راجندر اس سلسلہ میں دہلی میں ہائی کمان سے ربط میں ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس سے حال ہی میں مخالف پارٹی سرگرمیوں پر معطل سابق وزیر جے کرشناراو اور سینئر لیڈر پی سرینواس ریڈی کو بی جے پی میں شامل کرنے کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔
بتایاجاتا ہے کہ پارٹی کے ریاستی سربراہ بنڈی سنجے اور رکن اسمبلی ای راجندر اس سلسلہ میں دہلی میں ہائی کمان سے ربط میں ہیں۔
ساتھ ہی کانگریس کے لیڈر مہیشورریڈی کو بھی پارٹی میں شامل کرنے کی کوششوں میں شدت پیداکردی گئی ہے جن کو حال ہی میں پارٹی نے وجہ نمائی نوٹس جاری کی ہے۔
اس سلسلہ میں ہائی کمان سے مشاورت جاری ہے۔