کھیل

محمد سراج نے حیدرآباد میں نئے مکان میں کوہلی اور آرسی بی کے کھلاڑیوں کی میزبانی کی

حیدرآباد: وراٹ کوہلی رائل چیلنجرس بنگلور کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ شہرحیدرآبادمیں محمد سراج کے نئے مکان پہنچے۔

حیدرآباد: وراٹ کوہلی رائل چیلنجرس بنگلور کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ شہرحیدرآبادمیں محمد سراج کے نئے مکان پہنچے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کی نشوونما کیلئے صحت مند ماحول فراہم کرنا ضروری:ثانیہ مرزا
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر
روہت اور کوہلی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہئے:گمبھیر
محمد حمید صدیقی کی کتاب، مطالعہ قرآن کے باب میں اہم اضافہ
درگاہ حضرت سید حافظ سید شاہ جلال الدین شاہ جمال البحر مشوق ربانی ثانیؒ کے 469 ویں عرس تقریبات

آرسی بی کی ٹیم فی الحال حیدرآبادمیں ہے جہاں وہ کرویامرو کی صورتحال کی شکار ہے۔

وراٹ کوہلی، کپتان ڈیوپلیسی اور کیدارجادھو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آرسی بی کے کھلاڑیوں کو محمد سراج کے مکان میں داخل ہوتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جو وائرل ہوگئی ہے۔

محمد سراج نے حال ہی میں اپنے نئے مکان کی خریداری کے بارے میں بتایاتھا۔

انہوں نے اپنی ٹیم کے ارکان کو عشائیہ پر مدعو کرنے کافیصلہ کیا تھا۔

سراج کے مکان پر کوہلی اور دیگر ٹیم کے ارکان کی موجودگی سے متعلق ویڈیو جلد ہی سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی جس میں کئی کھلاڑیوں کو مکان کے اندرجاتا ہوادیکھاگیا ہے۔

محمد سراج نے اپنا نیا مکان فلم نگر میں خریدار ہے۔محمد سراج نے ان تمام کی میزبانی کی۔یہ ایک خوشگوار تقریب تھی۔