دہلی

ایرانڈیا کی کایا پلٹنے کی کوششیں جاری

ایرانڈیا جو تقریباً 70 بلین امریکی ڈالر میں 470 طیارے خریدنے وا لی ہے‘ اپنے اندر زبردست صلاحیت رکھتی ہے اور اسے شہری ہوابازی میں ایک اہم بین الاقوامی کھلاڑی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

نئی دہلی: ایرانڈیا جو تقریباً 70 بلین امریکی ڈالر میں 470 طیارے خریدنے وا لی ہے‘ اپنے اندر زبردست صلاحیت رکھتی ہے اور اسے شہری ہوابازی میں ایک اہم بین الاقوامی کھلاڑی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایر انڈیا نے اسرائیل کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں
فون ٹیاپنگ کیس کی تحقیقات میں حیران کن پہلوؤں کا انکشاف
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
ایرانڈیا پر 10لاکھ روپے جرمانہ
ایرانڈیا نے تل ابیب سے اپنے ارکان عملہ کو بحفاظت نکال لیا

ایرلائن کے سربراہ کیمپبل ولسن نے یہ بات بتائی۔ پروازوں میں مسافرین کی ارکان ِ عملہ سے بدتمیزی کے واقعات اور دوران ِ پرواز شراب پیش کرنے کی پالیسی میں ترمیم کے ایرلائن کے فیصلہ کے پس منظر میں ولسن نے کہا کہ ایسے معاملوں میں سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شراب پی کر بدتمیزی کرنے کے واقعات آئے دن رپورٹ ہورہے ہیں۔ ایسا جب بھی ہوتا ہے ہم سخت کارروائی کررہے ہیں۔ ایرانڈیا کے چیف اکزیکٹیو آفیسر و منیجنگ ڈائرکٹر (سی ای او اینڈ ایم ڈی) کیمپبل ولسن پیر کے دن میڈیا سے ورچول/ آن لائن بات چیت کررہے تھے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ شراب پی کر بدتمیزی کرنے کے واقعات بین الاقوامی سطح پر مسئلہ بنے ہوئے ہیں اور ان میں کووِڈ کے بعد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایرانڈیا ایاٹا (انٹرنیشنل ایرٹرانسپورٹ اسوسی ایشن) کی رکن ہے جو ایرلائنس کا عالمی گروپ ہے۔ گزشتہ ماہ ایک ہفتہ میں نظامت ِ شہری ہوابازی(ڈی جی سی اے) مسافرین کی بدتمیزی کے واقعات کے سلسلہ میں ٹاٹا گروپ کی ایرانڈیا پر 2 مرتبہ جرمانہ عائد کرچکی ہے۔

14 فروری کو ایرانڈیا نے اعلان کیا تھا کہ اس نے 470 طیارے خریدنے کا آرڈر دے دیا ہے جن میں 70 وائیڈ باڈی طیارے شامل ہوں گے۔ 470 طیاروں میں 250کا آرڈر ایربس کو اور 220کا آرڈر بوئنگ کو دیا گیا ہے۔ 6 وائیڈ باڈی A350 طیارے جاریہ سال ایرانڈیا کے بیڑہ میں شامل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایرانڈیا میں زبردست صلاحیت دکھائی دیتی ہے۔ یہ ایرلائن پروفیشنلس کو اپنے عزائم کی تکمیل کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ایرانڈیا سربراہ نے کہا کہ ایرانڈیا مہاراجہ برانڈ کو برقرار رکھنا چاہے گی۔ مہاراجہ وہ شئے ہے جو ہم ایرانڈیا کے مستقبل کا حصہ بنانا چاہیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال تقریباً 1500 افراد نے وی آر ایس (رضاکارانہ سبکدوشی اسکیم) سے استفادہ کیا۔