مشرق وسطیٰ

قطر میں عید الفطر کی تاریخ کا اعلان

چاند کی پیدائش کے حوالے سے بتایا گیا کہ شوال کا چاند جمعرات، 19 مارچ کو صبح 4:24 بجے پیدا ہوگا، جس کی وجہ سے بدھ (18 مارچ) کی شام قطر کے آسمان پر چاند نظر آنا ناممکن ہے۔

دوحہ: قطر نے فلکیاتی حسابات کی روشنی میں عید کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کردیا ، جس کے تحت شوال 1447ھ کا پہلا دن جمعہ یعنی 20 مارچ 2026 ہونے کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
پروفیسر محمد مسعود احمد کا دورہ قطر، بحرین و سعودی عرب
ہم لوگ صرف اپنی دفاعی ٹریننگ کی وجہ سے زندہ رہ سکے
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
قطر سے بحریہ کے 8 سابق ملازمین کو واپس لانے کی کوششیں جاری
ہندوستان اپنے8 شہریوں کوقطر سے واپس لانے قانونی جنگ لڑے گا:بی جے پی


تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح قطر میں بھی عید الفطر کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔


قطر کیلنڈر ہاؤس نے فلکیاتی حسابات کی روشنی میں عید کی ممکنہ تاریخ بتا دی ہے۔


قطر کیلنڈر ہاؤس کے تحت شوال 1447ھ کا پہلا دن جمعہ یعنی 20 مارچ 2026 ہونے کا قوی امکان ہے۔


چاند کی پیدائش کے حوالے سے بتایا گیا کہ شوال کا چاند جمعرات، 19 مارچ کو صبح 4:24 بجے پیدا ہوگا، جس کی وجہ سے بدھ (18 مارچ) کی شام قطر کے آسمان پر چاند نظر آنا ناممکن ہے۔


حسابات کے مطابق رمضان المبارک کا مہینہ 19 مارچ کو ختم ہوگا، جس کے بعد اگلے روز عید منائی جائے گی۔


اگرچہ فلکیاتی حسابات عید کی تاریخ کا اشارہ دیتے ہیں، تاہم قطر میں عید کے آغاز کا حتمی اور شرعی فیصلہ وزارتِ اوقاف کی "رویتِ ہلال کمیٹی” چاند دیکھنے کی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔


فلکیاتی پیشگوئی کے مطابق، قطر میں عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کا آغاز ممکنہ طور پر 20 مارچ سے ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ امیری دیوان پہلے ہی سرکاری اداروں کے لیے 17 مارچ سے چھٹیوں کے شیڈول کا اعلان کر چکا ہے، تاکہ شہری عید کی تیاری بھرپور طریقے سے کرسکیں۔