شمالی بھارت

معمر اور معذور ووٹروں کو گھر بیٹھے ووٹ دینے کی سہولت ملے گی: الیکشن کمیشن

ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر شالنی سریواستو کے مطابق آئندہ اسمبلی انتخابات میں گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کے لیے ضرورتمند ووٹروں کو سہولیات فراہم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

رتلام: مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات نزدیک آرہے ہیں اور الیکشن کمیشن جمہوریت کے اس تہوار کو مزید موثر بنانے کے لیے نئے اقدامات پر غور کر رہا ہے۔ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بوڑھے اور پولنگ بوتھ تک نہ پہنچنے والے معذور ووٹروں کو گھر بیٹھے ووٹ دینے کی سہولت فراہم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
کلیان بنرجی کی حرکت غیرجمہوری تھی: جگدمبیکا پال
الیکشن کمیشن کا ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے جوڑنے کا فیصل کیا ووٹنگ نظام مزید شفاف ہوگا؟
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
اپوزیشن کی تیسری میٹنگ کی تیاریاں، کانگریس ٹیم ممبئی میں

ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر شالنی سریواستو کے مطابق آئندہ اسمبلی انتخابات میں گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کے لیے ضرورتمند ووٹروں کو سہولیات فراہم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ڈاکٹر سریواستو کے مطابق یہ سہولت اسّی سال سے زیادہ عمر کے ووٹروں، معذور اور کورونا وائرس سے متاثرہ ووٹروں کو فراہم کی جائے گی۔ اس کے لیے انتخابی عمل سے وابستہ ملازمین ووٹر کے گھر پہنچ کر ووٹ حاصل کریں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے موصول ہونے والی ہدایات کے مطابق بوڑھے، معذور اور کورونا وائرس سے متاثرہ ووٹروں سے ووٹنگ کرانے کے لیے انتخابی عملے کی ایک الگ ٹیم بنائی جائے گی جو ایسے رائے دہندگان کے گھر جانے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے انہيں پولنگ کے وقت کے بارے میں آگاہ کرے گی اور پہلے سے طے شدہ وقت کے مطابق غیر حاضر ووٹر کے گھر پہنچ کر ووٹ حاصل کرے گی۔

 ان غیر حاضر ووٹروں کے لیے پوسٹل بیلٹ دستیاب ہوگا جس کے ذریعے وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ یہی نہیں اس پورے عمل کی ویڈیو گرافی بھی کی جائے گی۔