شمالی بھارت

ہماچل میں ووٹ ڈالنے کے بعد 106 سالہ ووٹر کی موت

ہماچل پردیش کے اونا ضلع کے ایک 106 سالہ ووٹر نے بستر مرگ پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور پوسٹل بیالٹ کے ذریعہ ووٹ ڈالنے کے 2 گھنٹے بعد سلہنا گاؤں کے بیرو رام کی موت ہوگئی۔

ہمیر پور: ہماچل پردیش کے اونا ضلع کے ایک 106 سالہ ووٹر نے بستر مرگ پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور پوسٹل بیالٹ کے ذریعہ ووٹ ڈالنے کے 2 گھنٹے بعد سلہنا گاؤں کے بیرو رام کی موت ہوگئی۔

ایک سرکاری ترجمان نے جمعہ کو یو این آئی کو بتایا کہ بیرو رام نے جمعرات کی شام اسمبلی انتخابات کے لیے بنائے گئے موبائل بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا اور شام 4.30 بجے آخری سانس لی۔

بیرو رام کے 3 بیٹے‘ ایک بیٹی‘ 3 پوتے‘2 پوتیاں‘ 2 پڑپوتیاں اور5 پڑپوتیاں ہیں۔ ہماچل میں جمعرات کو 7,800 لوگوں نے پوسٹل بیالٹ کے ذریعہ اپنا ووٹ ڈالا جس سے بیالٹ ووٹوں کی تعداد 12,893 ہوگئی۔

دوسری طرف فتح پور اسمبلی حلقہ کی جگنولی پنچایت کی ایک اور ووٹر 106سالہ بنتو دیوی نے بیالٹ پیپر کے ذریعہ گھر سے ووٹ ڈالا۔الیکشن محکمہ کی ٹیم ان کے گھر گئی اور خفیہ رائے شماری کا عمل مکمل کیا۔

بنتو دیوی نے جمہوریت کے تہوار میں شرکت کرنے کے قابل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام ووٹروں سے 12 نومبر کو ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی کی۔