کرناٹک

الیکشن کمیشن کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گا

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) آج کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) آج کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کا ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے جوڑنے کا فیصل کیا ووٹنگ نظام مزید شفاف ہوگا؟
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
کرناٹک ہائی کورٹ سے ڈی کے شیوکمار کو جھٹکہ
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

ایک پریس بیان میں کمیشن نے کہا کہ ای سی آئی آج صبح 11:30 بجے یہاں وگیان بھون کے پلینری ہال میں ایک پریس کانفرنس کرے گا۔

کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کرناٹک کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کرے گی۔

دریں اثنا، اپوزیشن کانگریس اور جے ڈی (ایس) نے پہلے ہی اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔

ریاستی کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ پارٹی کے 100 امیدواروں کی دوسری فہرست جمعرات (30 مارچ) کے بعد جاری کی جائے گی۔ کانگریس نے گزشتہ ہفتے پہلی فہرست میں 124 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

ذریعہ
یواین آئی