جموں و کشمیر

الیکشن کمیشن کشمیر میں جلد از جلد انتخاب کرانے كیلئے پرعزم: چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا (ویڈیو)

چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا راجیو کمار نے جمعہ کے روز کہا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان دہلی میں حتمی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد ہی کیا جائے گا۔

جموں: چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا راجیو کمار نے جمعہ کے روز کہا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان دہلی میں حتمی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد ہی کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
ایم ایل سی ضمنی الیکشن، تعطیل کا اعلان
میاں الطاف کو ‘چھپا رستم’ کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے: عمر عبداللہ
انتخابی کام کیلئے بینک ملازمین کی کم تعداد کا استعمال کیاجائے
فلم ”رضاکار“ کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے، نفرت بڑھنے کا خدشہ
لالچ سے پاک لوک سبھا انتخابات کو یقینی بنانے کی کوشش: چیف الیکشن کمشنر

تاہم انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جموں وکشمیر میں فوری انتخابات کے انعقاد کیلئے پر عزم ہے اور انتخابات کو متاثر کرنے والی چھوٹی کوششیں اس عمل کو درہم و برہم نہیں کر سکتی ہیں۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ جموں خطے میں چند دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں ہماری افواج صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان کے مطابق ہم جموں وکشمیر میں کسی کو بھی انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہاکہ جہاں تک جموں وکشمیر میں انتخابات کے تاریخوں کا تعلق ہے ہم دہلی میں حتمی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔

راجیور کمار نے کہاکہ جموں وکشمیر کی سبھی سیاسی پارٹیوں نے یک زبان ہو کر الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ سیول انتظامیہ سے وابستہ آفیسران نے میٹنگ کے دوران کہاکہ گر چہ سیکورٹی چیلنجز ہیں لیکن وہ جموں وکشمیر میں پر امن انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہاکہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں جموں وکشمیر کے لوگوں نے انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حد بندی کا عمل مکمل ہونے کے بعد دسمبر کے مہینے میں پارلیمنٹ میں جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ پاس کیا گیا جس کے بعد چناو کمیشن نے الیکشن کے حوالے سے تیاریاں شروع کیں۔

راجیور کمار نے کہا کہ جموں وکشمیر میں پر امن، شفاف اور آزادانہ انتخابات کے حوالے سے زمینی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سری نگر اور جموں میں سیاسی پارٹیوں کے وفود نے لوک سبھا کے پر امن انتخابات پر ای سی آئی کی ستائش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیوں نے کچھ مطالبات بھی سامنے رکھیں جن میں پولنگ بوتھ کے قیام کو دو کلومیٹر کے دائرے میں رکھنے کے ساتھ ساتھ سبھی پولنگ مراکز میں سی سی سی ٹی وی نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی پارٹیوں کے ان دو مطالبات کو پورا کیا گیا اور اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہا کہ کوئی بھی اندرونی یا بیرونی طاقت جموں وکشمیر میں انتخابات میں تاخیر نہیں کرسکتی اور یہ کہ خلل ڈالنے والی قوتوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

a3w
a3w