حیدرآباد

گورنر کوٹہ سے ایم ایل سیز کا انتخاب، سپریم کورٹ نے تلنگانہ ہائیکورٹ کے احکام پر روک لگادی

درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ گورنر کے کوٹہ سے نئے ایم ایل سیز کی تقرری کو روکا جائے، لیکن عدالت نے اس سے انکار کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر نئے ایم ایل سیز کی تقرری کو روکا گیا تو یہ گورنر اور حکومت کے حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔

حیدرآباد: سپریم کورٹ نے گورنرکوٹہ سے ایم ایل سیز کے انتخاب پر تلنگانہ ہائی کورٹ کی جانب سے دیئے گئے احکام پر روک لگادی ہے۔جسٹس وکرم ناتھ کی زیرقیادت عدالت عظمی کی بنچ نے تاحکم ثانی اس روک پر عمل کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں
آیا عامر علی خان کو کابینہ میں شامل کیاجائے گا؟
کویتا، پیش نہیں ہورہی ہیں سپریم کورٹ میں ای ڈی کا انکشاف
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
بلدی الیکشن، تحفظات کے سروے کیلئے وقت متعین کرے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کا حکم
گینگسٹر بشنوئی کا انٹرویو، سپریم کورٹ سے ٹی وی رپورٹر کو راحت

ریاست کی اصل اپوزیشن بی آر ایس کے لیڈران ڈی شراون اورکے ستیہ نارائن نے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کرتے ہوئے، چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی تقرری کو نظرانداز کرکے گورنر کوٹہ سے نئے ایم ایل سیز کا انتخاب کیا گیا ہے۔اس معاملے کی سپریم کورٹ نے سماعت کی۔

درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ گورنر کے کوٹہ سے نئے ایم ایل سیز کی تقرری کو روکا جائے، لیکن عدالت نے اس سے انکار کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر نئے ایم ایل سیز کی تقرری کو روکا گیا تو یہ گورنر اور حکومت کے حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔

حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وقتاً فوقتاً تقرریاں کرے۔بعد ازاں عدالت نے درخواست کی سماعت کو چار ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا۔ جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس پرسنّا بالا کی بنچ نے گورنر اور ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیے جو اس کیس کے فریقین ہیں۔

a3w
a3w