تلنگانہ

قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب، نامزدگیوں کی وصولی

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب 14 دسمبر کو 10:30 بجے دن ہوگا۔ اسپیکر کے الیکشن کے سلسلہ میں چہارشنبہ کے روز 10:30 بجے دن سے 5:30 بجے شام کے درمیان پرچہ نامزدگیاں وصول کی جائیں گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب 14 دسمبر کو 10:30 بجے دن ہوگا۔ اسپیکر کے الیکشن کے سلسلہ میں چہارشنبہ کے روز 10:30 بجے دن سے 5:30 بجے شام کے درمیان پرچہ نامزدگیاں وصول کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

ریاستی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے اسپیکر کے انتخاب کے لئے جمعرات 14 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ نامزدگیاں سکریٹری مقننہ کو شخصی‘ تجویز کنندہ یا نامزد امیدوار حوالہ کرسکتا ہے۔

کوئی بھی رکن‘ اپنا نام تجویز نہیں کرسکتا یا کوئی بھی ایک سے زائد نام تجویز نہیں کرسکتا۔ پرچہ نامزدگی پر نامزد امیدوار کا نام رہے گا اور تجویز کنندہ کی دستخط بھی رہے گی۔

اسپیکر کا انتخاب‘ ایوان میں ہوگا۔ اگر واحد امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہونے پر ان کا بہ اتفاق آراء اسپیکر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔