تلنگانہ

تلنگانہ میں جمعرات کو انتخابات، تمام انتظامات مکمل

ملک کی 29ویں ریاست تلنگانہ کی اسمبلی کے انتخابات 30نومبر کوہونے والے ہیں جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: ملک کی 29ویں ریاست تلنگانہ کی اسمبلی کے انتخابات 30نومبر کوہونے والے ہیں جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

پولنگ کل صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔ 3دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔جنوبی ہند کی اہم ریاست تلنگانہ جس کو 2جون 2014کوریاست کا درجہ دیاگیا تھا، کی اسمبلی کے تیسری مرتبہ ہونے والے انتخابات میں جملہ 2 ہزار 290 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں۔

ریاست میں تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ ووٹر ہیں، ریاست بھر میں 35 ہزار 655 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔رائے دہی کو آسان، آزادانہ اور منصفانہ بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔

نقدی اور شراب کی منتقلی کو روکنے کے لیے اضلاع میں کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کررہے ہیں۔اس مرتبہ 27 ہزار 178 افرادنے گھر بیٹھے ووٹ کا استعمال کیا۔

ان میں 15 ہزار سے زیادہ ضعیف افراد شامل ہیں۔پولنگ ڈیوٹی پر مامور ایک لاکھ 48 ہزار عملے نے پوسٹل بیلٹ کا استعمال کیا جبکہ 27,000 اور 94 پولنگ ا سٹیشنوں میں ویب کاسٹنگ کی کی جائے گی۔

7,000 سے زیادہ پولنگ ا سٹیشنوں کے باہر کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں۔ووٹ کے استعمال کیلئے رائے دہندگان کو اپنے ووٹر شناختی تصویری شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔

ریاست میں انتخابات کے پیش نظر اب تک عہدیداروں نے 737 کروڑ روپے کی نقدی،زیورات،شراب اور دیگر سامان ضبط کیا ہے، جو انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مناسب دستاویزات کے بغیر لے جایا جا رہا تھا۔