مشرق وسطیٰ

ایلون مسک کرہ ارض کے سب سے خطرناک آدمی: حمزہ یوسف

حمزہ نے کہا کہ مسک نفرت انگیز نظریے کو بڑھانے اور تقسیم کا سبب بننے کے لیے اپنے اربوں کی دولت اور اپنی عقل کا استعمال کرتا ہے۔ وہ سفید فام بالادستی پسندوں کو ان کے سازشی نظریات میں ملوث کر کے فروغ دے رہا ہے۔

غزہ: ایلون مسک دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک اور معروف بزنس ٹائیکون ہیں جنہیں اس کرہ ارض کا سب سے خطرناک آدمی قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 21 ارب ڈالرز کی ریکارڈ کمی
ایلون مسک اپنے بیٹے کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر میں نظر آئے
ٹویٹر کے صارفین کی تعداد میں ہر ہفتے اضافہ: مسک

برطانوی اخبار انڈی پینڈینٹ کے مطابق ایڈنبرگ فیسٹیول میں خطاب کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کے سابق وزیراعظم اور اسکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنما حمزہ یوسف نے دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک اور بزنس ٹائیکون ایلون مسک پر کڑی تنقید کی اور انہیں کرہ ارض کا سب سے خطرناک آدمی قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق حمزہ نے کہا کہ مسک نفرت انگیز نظریے کو بڑھانے اور تقسیم کا سبب بننے کے لیے اپنے اربوں کی دولت اور اپنی عقل کا استعمال کرتا ہے۔ وہ سفید فام بالادستی پسندوں کو ان کے سازشی نظریات میں ملوث کر کے فروغ دے رہا ہے۔

مسک نے اپنے 193 ملین پیروکاروں کے سامنے اپنی فضول باتوں کو بڑھاوا دیا، جو پھر جنگل کی آگ کی طرح پھیل جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لگتا کہ ایلون مسک برطانیہ میں خانہ جنگی کی امید کر رہا ہے۔ اس نے یہ الفاظ بار بار استعمال کیے ہیں اور لوگوں کواکسایا ہے۔ اس کے رویے سے لگتا ہے کہ وہ سیارے کے سب سے خطرناک آدمیوں میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ سابق اسکاٹش وزیراعظم کا یہ بیان ایلون مسک کی اس پوسٹ کا ردعمل کہا جا رہا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حالیہ فسادات میں ملوث افراد کے قیام کےلئے فا ک لینڈ جزیرے پر کیمپ قائم کیے گئے۔ تاہم بعد ازاں یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی تھی۔

 جب کہ مسک کی پوسٹ سے ایک دن پہلے سنڈے میل کے ساتھ ایک انٹرویو میں حمزہ یوسف نے ٹائیکون مسک پر نسل پرستوں کے خیالات کو بار بار بڑھانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا یہ شاید پہلا واقعہ ہے کہ کسی نے اپنے ہی پلیٹ فارم پر خود کو بنیاد پرست بنایا۔

دوسری جانب ایلون مسک کی طرف سے حمزہ یوسف کو ’’سپر، سپر نسل پرست‘‘ کہنے کے بعد ان کے وکیل عامر انور نے ایلون مسک کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ٹیسلا باس پر نفرت پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔

ان کے وکیل عامر انور نے کہا کوئی بھی جو سوشل میڈیا پر جاتا ہے، چاہے وہ پلیٹ فارم کا مالک ہو اور یہ سمجھتا ہو کہ اظہار رائے کی آزادی میں وہ ہر حدود وقیود سے آزاد ہے تو چاہے وہ برطانیہ ہو یا امریکا، اسے اپنی سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

a3w
a3w