مشرق وسطیٰ

امیر کویت کا دورہ انقرہ، نشان ترکیہ سے نوازا گیا

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے امیر کویت الصباح کو جمہوریہ ترکیہ کے قومی نشان کا اعزاز دیا ۔سرکاری دورے پر انقرہ میں موجود امیر کویت کے لیے ایوان صدر میں ایک خصو صی تقریب منعقد کی گئی ۔

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے امیر کویت الصباح کو جمہوریہ ترکیہ کے قومی نشان کا اعزاز دیا ۔سرکاری دورے پر انقرہ میں موجود امیر کویت کے لیے ایوان صدر میں ایک خصو صی تقریب منعقد کی گئی ۔

متعلقہ خبریں
نتن یاہو کے ماتھے پر ایسی سیاہی ملی گئی ہے جو کبھی دھْل نہیں سکے گی: اردغان
روزگار کیلئے کویت جانے والوں کیلئے اہم خبر
ہندوستانی مردوں کی تیر انداز ٹیم کوارٹر فائنل میں ترکی سے ہاری
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
کویتی پارلیمنٹ تحلیل

ایوان صدر میں تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد امیر کویت کو یہ اعزاز پیش کیا گیا ۔

بعد ازاں دونوں رہنماوں کے درمیان بالمشافہ اور بین الاوفود ملاقاتیں ہوئی جس کے دوران دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

بات چیت میں صحت، ثقافتی اورتعلیمی شعبوں میں تعاون کے پہلووں پر غور کیا گیا ۔

صدر ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ ہم کویت کی علاقائی سلامتی وبقا کی حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہر سطح پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے ۔

ملاقات کا دیگر اہم موضوع غزہ پر اسرائیل کے حملے تھا۔

اس دوران صدر ایردوان اور امیر کویت کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان 6 مختلف معاہدے بھی طے کیے گئے۔