تلنگانہ

ملازمین کی رخصت منسوخ۔ عوام گھروں میں رہیں۔ چیف منسٹر کی اپیل

ریاست میں شدید بارش کی وجہ سے رونما حالات کا جائزہ لینے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اپنے کابینی رفقا سے ٹیلی کانفرنس پر بات چیت کی۔

حیدرآباد: ریاست میں شدید بارش کی وجہ سے رونما حالات کا جائزہ لینے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اپنے کابینی رفقا سے ٹیلی کانفرنس پر بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ حکومت پرائیوٹ سیکیوریٹی ایجنسیز ایکٹ کا جائزہ لے گی
چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ
سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکسی اختیار کرنے عہدیداروں کو ہدایت: اتم کمار ریڈی
حکومت، سال کے اواخر تک5لاکھ ایکڑ پر نیا ایاکٹ بنائے گی: اتم کمارریڈی
ریسکیو آپریشن کیلئے تلنگانہ کو این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں روانہ: بنڈی سنجے

ریونت ریڈی نے فون پر سینئر وزراء بھٹی وکرامارکہ، اتم کمار ریڈی، پونگولیٹی سرینواس ریڈی،ٹی ناگیشور راو، دامودر راج نرسمھا، جوپلی کرشنا راؤ وغیرہ کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا اور انہیں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے چوکس اور چوکنا رہنے کا مشورہ دیا۔

اس اجلاس میں چیف سکریٹری شانتی کماری، ڈی جی پی،محکمہ بلدیہ، پنچایت راج، ہائیڈرا، آبپاشی کے عہدیداروں نے بھی حصہ لیا۔چیف منسٹر نے ریاست میں گزشتہ دودنوں سے جاری بارش کے سلسلہ کودیکھتے ہوئے کس بھی جانی وہ مالی نقصان کے تدارک کیلئے مسلسل 24 گھنٹہ چوکس رہنے کی ہدایت دی۔

چیف منسٹر نے کلکٹرس، ایس پیز، ریونیو، اریگیشن اور میونسپل افسران کو 24 گھنٹہ فیلڈ کا دورہ کرنے کا حکم دیا۔ چیف منسٹر نے کہا اس صورتحال میں عہدیداروں کو چھٹیاں نہیں لینی چاہیے اور جنہوں نے رخصت لی ہے وہ فوری طور پر اپنی چھٹی منسوخ کر کے کام میں لگ جائیں۔

انہوں نے تمام محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ فیلڈ لیول پر رہتے ہوئے وقتاً فوقتاً سی ایم او آفس کو معلومات روانہ کریں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادپہونچانے کیلئے ضرورری اقدامات کریں ریونت ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ جب تک انتہائی ضرورت پیش نہ آے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

اُنہوں نے دور دراز علاقوں کے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی ضرورت کی صورت میں حکام کو فون پر معلومات دیں۔ چیف منسٹر نے ہدایت کی کہ تمام وزراء، ایم پیز، ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز اپنے حلقہ میں رہیں اور امدادی کام انجام دیں۔

انہوں نے کانگریس قائدین اور کارکنوں کو 24 گھنٹہ چوکس رہنے اور راحتی کاموں میں حصہ دار بننے کا حکم دیا۔بعدازاں ریاستی وزیر ریونیو پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے ضلع کلکٹروں اور ایس پیز اور پولیس کمشنروں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بات کرتے ہوئے ان سے صورتحال کا جائزہ لیا اور انہوں نے اعلیٰ عہدیداروں کو متاثرین کو فوری راحت پہونچانے کا حکم دیا۔

a3w
a3w