مہاراشٹرا

رام مندر کے افتتاح کے بعدگودھراجیسا واقعہ پیش آسکتاہے: ادھو ٹھاکرے

ادھو ٹھاکرے کے اس دعویٰ پر سینئر بی جے پی لیڈر روی شنکرپرساد نے کڑی تنقید کی ہے اوریاددلایاکہ سابق حلیف جماعت کے بانی بال ٹھاکرے نے رام مندر تحریک کوآشیرواد دیاتھا۔

ممبئی: سابق چیف منسٹر مہاراشٹراادھو ٹھاکرے نے گودھراجیسے واقعہ کی سازش کا انتباہ دیاہے۔ انہوں نے کہاہے کہ اترپردیش کے ایودھیامیں رام مندر کے افتتاح کے بعد گودھراجیسا واقعہ پیش آسکتاہے۔

متعلقہ خبریں
ایودھیا میں رام مندر کا پران پرتشٹھان دوبارہ کیا جائے گا: شنکراچاریہ
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
کیا ادھوٹھاکرے این ڈی اے میں شامل نہیں ہوں گے؟
پی سی بی چیرمین کا جئے شاہ کو انتباہ

اس مندر کا افتتاح لوک سبھا انتخابات کے چند ماہ قبل جنوری میں عمل میں آئے گااورتوقع ہے کہ اس میں ملک بھرسے ہزاروں ہندوشرکت کریں گے۔ مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف ادھو ٹھاکرے کے اس دعویٰ پر سینئر بی جے پی لیڈر روی شنکرپرساد نے کڑی تنقید کی ہے اوریاددلایاکہ سابق حلیف جماعت کے بانی بال ٹھاکرے نے رام مندر تحریک کوآشیرواد دیاتھا۔

 انہوں نے کہاکہ وہ بھگوان رام سے پرارتھناکریں گے کہ وہ(اپوزیشن لیڈر)کوفہم عطا کرے۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکرنے بھی ادھو ٹھاکرے کے تبصرہ پر تنقیدکی ہے۔

 ادھوٹھاکرے نے جلگاؤں میں منعقدہ ایک تقریب میں یہ امکان ظاہر کیاکہ ملک بھرسے بے شمار ہندوؤں کو بسوں اور ٹرینوں کے ذریعہ طلب کیاجائے گا اور وہاں سے واپسی کے دوران راستہ میں کہیں بھی گودھراجیسا واقعہ پیش آسکتا ہے۔

شیوسینا یوبی ٹی لیڈر نے کہاکہ ایسا ہوسکتاہے حملہ کیاجاسکتاہے۔ وہ لوگ کسی کالونی میں بسیں جلائیں گے، پتھر پھینکیں گے اورقتل عام ہوگا۔ ملک میں ایک بار پھر آگ لگ جائے گی اوریہ لوگ ان شعلوں پراپنی سیاسی روٹیاں سیکیں گے۔

 یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگاکہ فروری 2002 میں گجرات کے گودھرا ریلوے اسٹیشن پر سابرمتی ایکسپریس کی چند بوگیوں کو آگ لگادی گئی تھی۔ کم از کم 58افراد ہلاک ہوگئے تھے اورپورا ملک صدمہ کا شکارہوگیاتھا۔ ان ہلاکتوں پراحتجاج اورفسادات ہوئے تھے۔

ایک مقامی عدالت نے 9سال بعد صرف 31افراد کومجرم ٹھہرایا تھا جبکہ63کو رہا کردیا گیاتھا۔ گجرات ہائیکورٹ نے خاطی قرار دیئے جانے کے خلاف اپیلوں کو قبول کرلیاتھا اوراب یہ سپریم کورٹ میں زیرالتواء ہیں۔

مندرجس زمین پر تعمیرکی جارہی ہے اس پر ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں نے ملکیت کا دعویٰ کیاتھا لیکن سپریم کورٹ نے2019 میں ایک عجیب فیصلہ میں ہندوؤں کویہ زمین دے دی تھی۔

 مندرکا افتتاح2024کے عام انتخابات سے چند مہینے پہلے کیاجائے گا۔ بی جے پی جس نے مندر بنانے میں اہم رول ادا کیاہے، مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار پردعویٰ کرے گی۔

a3w
a3w