تلنگانہ

بھدرادری کوتہ گوڑم میں انکاؤنٹر، 2 نیکسلائٹس ہلاک

۔ گرے ہاؤنڈس فورسس تلنگانہ۔ چھتیس گڑھ سرحد پر جنگلاتی علاقے میں تلاشی مہم انجام دے رہے تھے کہ ماؤنوازوں نے چرلا منڈل کے پٹپاڈوعلاقہ میں ان پر حملہ کیا۔ ماؤنوازوں نے گرے ہاؤنڈس ٹیم پر گولی چلا دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں پولیس اور نیکسلائٹس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں 2 نیکسلائٹس ہلاک ہوگئے۔ گرے ہاؤنڈس فورسس تلنگانہ۔ چھتیس گڑھ سرحد پر جنگلاتی علاقے میں تلاشی مہم انجام دے رہے تھے کہ ماؤنوازوں نے چرلا منڈل کے پٹپاڈوعلاقہ میں ان پر حملہ کیا۔ ماؤنوازوں نے گرے ہاؤنڈس ٹیم پر گولی چلا دی۔

متعلقہ خبریں
چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ، چار کے مارے جانے کی اطلاع
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
چھتیس گڑھ میں ہلاک 9 نکسلائٹس پر 59 لاکھ روپے کا انعام تھا
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کے ’انکاؤنٹر بیانات‘ پر یوپی میں ہنگامہ

جوابی فائرنگ میں دو ماؤنواز ہلاک ہوگئے۔ مہلوک ماونوازوں میں سے ایک ایل او اے کمانڈر راجیش اور دوسرا سی این ایم کمانڈر نندا ہے۔ پولیس نے مقام واقعہ سے اسلحہ کو ضبط کرلیا۔