دہلی

دنتے واڑہ سرحد پر انکاؤنٹر، 36 ماؤسٹ ہلاک

چھتیس گڑھ میں آج نارائن پور۔ دنتے واڑہ سرحد سے متصل جنگل میں سیکوریٹی فورسس نے 36 ماؤسٹوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ حالیہ عرصہ میں یہ فورسس کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

نئی دہلی: چھتیس گڑھ میں آج نارائن پور۔ دنتے واڑہ سرحد سے متصل جنگل میں سیکوریٹی فورسس نے 36 ماؤسٹوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ حالیہ عرصہ میں یہ فورسس کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

متعلقہ خبریں
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
کلگام انکاؤنٹر، 3فوجی اور ایک پولیس عہدیدار زخمی
کشمیر میں دہشت گردوں کو کچل دینے سیکوریٹی فورسس کو مکمل آزادی: منوج سنہا
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر

ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے کل مخالف ماؤسٹ کارروائی شروع کی اور 12:30 بجے دن انکاؤنٹر ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ انکاؤنٹر ہنوز جاری ہے۔

ماؤسٹوں کی کثیر تعداد میں موجودگی کے بارے میں انٹلیجنس رپورٹس پر مشترکہ آپریشن میں علحدہ ٹیموں کو اورچا اور برسور پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں واقع مواضعات گویل۔ نندور اور تھلتھولی کو روانہ کیا گیا۔

انہوں نے اِن مواضعات میں تلاشی مہم شروع کی۔ نندور۔ تھلتھولی کے قریب جنگلات میں آج دوپہر انکاؤنٹر شروع ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکوریٹی فورسس انتہائی احتیاط سے کام لیتے ہوئے باقی ماؤسٹوں کا پیچھا کررہی ہے جو گہرے جنگلات میں پیچھے ہٹ چکے ہیں۔

چھتیس گڑھ میں ماؤسٹوں کی شورش کے خلاف سیکوریٹی فورسس کی لڑائی میں یہ انکاؤنٹر ایک بڑی کامیابی ہے۔ چیف منسٹر چھتیس گڑھ وشنودیو نے بتایا کہ یہ ایک بڑی کارروائی تھی اور سیکوریٹی فورسس کو مبارکباد دی۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ 9 ماہ کے دوران دو مرتبہ ریاست کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ نکسلزم اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔ نکسلزم کا ریاست سے خاتمہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے مارچ 2026 تک نکسلزم کا خاتمہ کردینے کا عہد کیا تھا۔

Photo Source: @drona_app

a3w
a3w