انجینئر اتل سبھاش خودکشی معاملہ، بیوی سمیت 3 گرفتار
بہار کے سمستی پور ضلع کے رہنے والے آرٹیفیشیل انٹیلیجنس انجینئر کو نو دسمبر کو ان کے بنگلوروفلیٹ میں مردہ پایا گیا تھا۔ اتل سبھا کے بھائی نے بیوی نکیتا، اس کی ماں نشا، بھائی انوراگ اور چچا سشیل سنگھانیا کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔
جونپور: بنگلورو میں انجینئر اتل سبھاش کی خودکشی کے معاملے میں پولیس نے اس کی بیوی نکیتا سنگھانیا، نکیتا کی ماں نشا اور بھائی انوراگ کو گرفتار کیا ہے۔
اتل نے خودکشی سے قبل بیوی نکیتا او ر اس کے کنبے پر ہراسانی اور زبردستی وصولی کا الزام لگایا تھا۔ آفیشیل ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق خودکشی کے لئے اکسانے کے ملزم نکیتا کو گڑگاؤں ہریانہ سے گرفتار کیا گیا۔ جبکہ ساس نشا سنگھانیا اور سالے انوراگ سنگھانیا کو پریاگ راج سے گرفتار کیا گیا ہے۔انہیں عدالت میں پیش کیا گیا اور 14دنوں کی عدالتی حراست میں بھی جیل بھیج دیا گیا۔
تینوں پر الزام ہے کہ انہوں نے مقدمے واپس لینے کے عوض میں تین کروڑ روپئے اور اس کے بیٹے سے ملنے کے لئے 30 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔
بہار کے سمستی پور ضلع کے رہنے والے آرٹیفیشیل انٹیلیجنس انجینئر کو نو دسمبر کو ان کے بنگلوروفلیٹ میں مردہ پایا گیا تھا۔ اتل سبھا کے بھائی نے بیوی نکیتا، اس کی ماں نشا، بھائی انوراگ اور چچا سشیل سنگھانیا کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔
اتل سبھاش نے اپنی موت سے پہلے کہا کہ نکیتا اور اس کے کنبےکے اراکین نے انہیں پریشان کرنے اور گزارہ بھتہ کے طور پر بڑی رقم وصولنے کے لئے کئی معاملے درج کئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نکیتا نے معاملے کو نپٹانے کے لئے تین کرور روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے انہیں نکیتا اور ان کے بیٹے کو گزارہ بھتہ کے طور پر ہر مہینے 80 ہزار روپئے دینے کو کہا تھا لیکن وہ اس سے زیادہ چاہتی تھی۔