حیدرآباد

غزہ پر اسرائیل کے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت۔ مسلم لیگ یوتھ کااحتجاجی جلسہ

وجئے نگر کالونی میں منعقدہ پروگرام میں علماء ودانشوران ملت اور مقررین نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کی اور زور دیاکہ امن پسند ممالک سے مداخلت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کی اپیل کی۔

حیدرآباد: انڈین یونین مسلم لیگ کے پرچم تلے مسلم یوتھ لیگ کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یگانگت اور غزہ پر اسرائیل کے حملہ کے خلاف کئے گئے زمریس بنکویٹ آڈیٹوریم وجئے نگر کالونی میں منعقدہ پروگرام میں علماء ودانشوران ملت اور مقررین نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کی اور زور دیاکہ امن پسند ممالک سے مداخلت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کی اپیل کی۔

صدر مسلم لیگ یوتھ پرویز صلاح الدین کی نگرانی میں منعقدہ اس جلسہ کی صدارت محمد شکیل ایڈوکیٹ صدر مسلم لیگ تلنگانہ نے کی۔

ریٹائرڈ جسٹس چندر کمار نے اپنی تقریر میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کئی برسوں سے فلسطین کی سرزمین پر ناجائز قابض ہے۔ یہودیوں نے جرمنی سے بیدخل کرنے کے بعد فلسطین میں سرچھپانے کے لئے وہاں پہنچے تھے۔

آہستہ آہستہ وہ فلسطین کی سرزمین پر قابض ہوگئے اور آج غزہ کے معصوم عوام پر بمبادی کرتے ہوئے انہیں بیدخل کرنا چاہتا ہے۔ چندر کمار نے کہا کہ یہ کوئی مدہبی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے۔ یہودی سرمایہ دار فلسطین کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں۔

دنیا کا سب سے بڑا مافیا میڈیکل مافیا ہے اور دوسرا ہتھیار مافیا ہے دونوں مل کر دنیا کو چلارہے ہیں۔ صدر تحریک مسلم شبان محمد مشتاق ملک نے اپنی تقریر میں کہا کہ مسجد اقصیٰ کا تحفظ اور فلسطینی عوام کی حمایت ہمارے دین وایمان کا مسلہ ہے۔ ہم اسرائیل کی غزہ پر بمباری اور ہزاروں معصوم فلسطینیوں کی ہلاکت پر خاموش نہیں رہ سکتے‘ یہ جنگ کا مسئلہ ہے جنگ سے حل ہوسکتا ہے۔

اگر حکومت ہند ہمیں اجازت دے تو ہم حق و باطل کی اس جنگ میں متحدہ طور پر حصہ لیتے ہوئے شہید ہونے کے لئے تیار ہیں۔ علامہ تقی رضا عابدی تنظیم جعفریہ نے اپنی تقریر میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو دہشت گردانہ حملے قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دنیا کے مسلمانوں کو متحدہ طور پر اسرائیل کے خلاف احتجاج بلند کرنا چاہئے۔

صدر جلسہ محمد شکیل ایڈوکیٹ نے غزہ پر اسرائیل کے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی اور قرارداد پیش کرتے ہوئے دنیا کے امن پسند ممالک سے فوری جنگ بندی کے لئے اپیل کی۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کیا کہ دنیا آج مظلوم فلسطینیوں کو ظالم اور ظالم اسرائیل کو مظلوم بتارہی ہے۔

آخر ظالم اور مظلوم کون ہے‘ دنیا کے امن پسند ممالک کو اس کا فیصلہ کرنا چاہئے۔ احتجاجی جلسہ سے مرزا یوسف‘ محمد ریاض احمد سینئر صحافی‘ عبدالحمید شوکت سینئر جرنلسٹ‘ محمد مظہر شہید (محبوب نگر) سید فیاض ہاشمی (عادل آباد) شیخ مجاہد (نظام آباد) جاوید الحسن رنگاریڈی میر حامد علی صدر یوتھ تلنگانہ‘ احمد علی الکثیری‘ شاہ عالم خاں ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیل حملوں کی شدید مذمت کی۔ حافظ محمد اسماعیل کی قرأت سے جلسہ کا آغاز ہوا۔

a3w
a3w