حیدرآباد

ملک کے کسی بھی سکریٹریٹ میں مسجد‘ مندر‘ گرجا گھر موجود نہیں: محمود علی

پروزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں مساجد کا کام عنقریب پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ اورچیف منسٹرکے چندرا شیکھر راؤ کے اعلان کردہ 25 اگسٹ کو دونوں مساجد کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا۔

حیدرآباد: ملک بھر میں کسی بھی سکریٹریٹ میں مسجد، مندر اور گرجاگھر موجود نہیں ہیں۔ یہ کارنامہ صرف اور صرف تلنگانہ سکریٹریٹ کو حاصل ہے جہاں پر تینوں عبادت گاہیں حکومت کی جانب سے بنائی گئی ہیں۔اس تاریخی کارنامہ کو انجام دینے  کا سہرا ریاستی چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ کے سر جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں تنہا کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کو شاں: ترون چگھ
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے منگل کو سکریٹریٹ میں واقع دونوں مساجد کی تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔ وزیر داخلہ نے اقلیتی بہبود سکریٹری سید عمر جلیل کے ہمراہ تلنگانہ سکریٹریٹ میں زیر تعمیر دونوں مساجد کے کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پروزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں مساجد کا کام عنقریب پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ اورچیف منسٹرکے چندرا شیکھر راؤ کے اعلان کردہ 25 اگسٹ کو دونوں مساجد کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ سکریٹریٹ میں موجود دونوں مساجد، مسجد معتمدی اور مسجد ہاشمی کا تعمیراتی کام کافی تیزی سے چل رہا ہے۔فلورنگ اور طہارت خانوں کا تھوڑا کام باقی ہے، جن کو 20 اگسٹ تک مکمل کر لیا جائے گا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ دونوں مساجد کافی خوبصورت بنائی جارہی ہیں۔اس دوران مساجد کے ذیلی  گتہ دار عبدالمعید خان نے وزیر داخلہ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مساجدکے تمام کام مکمل کر لئے گئے ہیں۔

جو بھی کام باقی ہیں انہیں پانچ دنوں میں مکمل کرکے مساجد کی کنجیاں ذمہ داروں کے حوالے کئے جائیں گے۔سکریٹری اقلیتی بہبود نے بھی گتہ داراور انجینئرس کو ضروری ہدایات دیں۔اور کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر بیک وقت مساجد، مندر اور گرجاگھر کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیں گے۔

a3w
a3w