سماج کی بھلائی کیلئے سبھی کو ہاتھ بٹانا ضروری:موہن بھاگوت
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے چہارشنبہ کے دن کہاکہ بھارت کے عوام کو اپنی روایتوں پر عمل کرنا چاہیئے اور سماج اور دنیا کی بھلائی کے لیے کام کرناچاہئے۔ انہو ں نے زور دے کر کہاکہ ہر ایک کو سبھی کے لیے بھرپور زندگی یقینی بنانے کے لیے تعاون کرناچاہئے۔
ممبئی (پی ٹی آئی) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے چہارشنبہ کے دن کہاکہ بھارت کے عوام کو اپنی روایتوں پر عمل کرنا چاہیئے اور سماج اور دنیا کی بھلائی کے لیے کام کرناچاہئے۔ انہو ں نے زور دے کر کہاکہ ہر ایک کو سبھی کے لیے بھرپور زندگی یقینی بنانے کے لیے تعاون کرناچاہئے۔
بھارت کی روایات سماج اور دنیا کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی کلید ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے لوگوں کو اپنی روایات کے مطابق جینا چاہئے اور کامیابی حاصل کرناچاہئے۔ ہر ایک کوبھر پور زندگی ملنی چاہئے۔
آر ایس ایس سربراہ نے کہاکہ ضروری ہے کہ ہر شخص ہاتھ بٹائے۔ہمارا سماج جتنا بڑا ہے اس کے لحاظ سے دیکھا جائے تو کارخیر کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔ ہمارا سماج تہواروں کو پسند کرتاہے اور ہم تہواروں میں بڑے جوش و خروش سے حصہ لیتے ہیں لیکن عام طور پر لوگ یہ نہیں سوچتے کہ میں وہ کروں گا جس کی ضرورت ہے۔ انہیں نوکری کرناہے اور بیوی بچے پالنا ہے۔ وہ توقع کرتے ہیں کہ سماج کی بھلائی کا کام کوئی اور کرے۔