آندھراپردیش

سابق بوائے فرینڈ کی دوسری لڑکی سے شادی،ایچ آئی وی انجکشن لگانے والی گرل فرینڈ اورساتھی گرفتار

آندھرا پردیش کے شہر کرنول میں ایک لرزہ خیز اور فلمی طرز کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کی شادی دوسری خاتون سے ہونے پر انتقام کی آگ میں جلتے ہوئے اس کی بیوی کو ایچ آئی وی کا انجکشن لگا دیا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے شہر کرنول میں ایک لرزہ خیز اور فلمی طرز کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کی شادی دوسری خاتون سے ہونے پر انتقام کی آگ میں جلتے ہوئے اس کی بیوی کو ایچ آئی وی کا انجکشن لگا دیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

تفصیلات کے مطابق، کرنول سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کروناکر اور ادونی کی وسندھرا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے لیکن بعد میں ان مین علیحدگی ہوگئی۔ کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر کروناکر نے ڈاکٹر شراونی سے شادی کرلی جو کرنول میڈیکل کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

وسندھرا اپنی محبت کی ناکامی اور کروناکر کی دوسری لڑکی سے شادی کو قبول نہ کر سکی اور اس نے ایک خطرناک منصوبہ تیار کیا۔

اس ماہ کی 10تاریخ کو ڈاکٹرشراونی کے ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر جانے کے دوران چار افراد نے ٹو وہیلر سے ان کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ نیچے گرگئی۔اس کی مدد کے بہانے اس کو ایچ آئی وی انجکشن لگادیاگیا۔

پولیس نے کیس درج کرکے جانچ شروع کی اور مقام واقعہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کی بنیاد پرملزمین کوگرفتارکرلیا۔اس معاملہ میں سابق گرل فرینڈ وسندھرا کے بشمول جیوتی،جسونت اورشروتی کو گرفتارکرلیاگیا۔