تلنگانہ

مائناریٹیز کمیشن نےرپورٹ طلب کی، نوجوان کو پیشاب چاٹنے پر مجبور کرنے پر برہمی

تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹیز کمیشن نے آج گجویل ٹاؤن کے واقعہ کا ازخود نوٹ لیااور پولیس کمشنر سدی پیٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹیز کمیشن نے آج گجویل ٹاؤن کے واقعہ کا ازخود نوٹ لیااور پولیس کمشنر سدی پیٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں
شیواجی کے خلاف اہانت آمیز پوسٹ، کم عمرگرفتار
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت : ہماچل پردیش پولیس افسر کی اقلیتی کمیشن پر حاضری
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت کے سلسلہ میں تحقیقات کیلئے ٹیم کی تعیناتی
ایم بی بی ایس طالبہ عرشیہ انجم کی مشتبہ موت: تلنگانہ اقلیتی کمیشن کی جانب سے تازہ نوٹسوں کی اجرائی
اقلیتوں سے جاری ناانصافی کو ختم کرنے کا عزم:صدرنشین ریاستی اقلیتی کمیشن

کمیشن نے پیر کی شب گجویل ٹاؤن (ضلع سدی پیٹ) میں ایک مسلم نوجوان کو بعد زدوکوب کرنے، اسے نیم برہنہ پریڈ کرانے اور انہیں جئے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کرنے بجرنگ دل، وشوا ہندوپریشد اور آر ایس ایس کے بند کے دوران متذکرہ نوجوان کو پیشاب چاٹنے پر مجبور کرنے کے واقعہ کے دوران پولیس کی خاموش تماشائی پر برہمی کا اظہار کیا۔

اس پورے ایپی سوڈ(واقعہ) کی ویڈیو گرافی کی گئی اور پھر اسے وائرل کردیا گیا جس سے اس واقعہ کی سنگینی کا علم ہوتا ہے۔

صدرنشین اسٹیٹ تلنگانہ مائناریٹیز کمیشن طارق انصاری نے اس واقعہ کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کمشنر پولیس سدی پیٹ کوہدایت دی کہ وہ اس واقعہ کی انکوائری رپورٹ 11 جولائی سے قبل داخل کریں بصورت دیگر کمشنرکو کمیشن میں حاضر ہونا پڑے گا۔

کمیشن نے اس واقعہ کی تحقیقات انسپکٹر رینک کے عہدیدار سے کرانے کی ہدایت دی۔ کمیشن نے چہارشنبہ کے روز اس واقعہ پر ازخود کارروائی کرتے ہوئے ایک کیس 267/B/2023 درج کرلیا ہے۔

a3w
a3w