شمالی بھارت

بی جے پی سے نکالے گئے سدھارتھ ملیا کی پارٹی میں واپسی

بھوپال: مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل، نوجوان لیڈر سدھارتھ ملیا، جنہیں پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی سے نکال دیا گیا تھا، آج پارٹی میں دوبارہ شامل ہوگئے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل، نوجوان لیڈر سدھارتھ ملیا، جنہیں پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی سے نکال دیا گیا تھا، آج پارٹی میں دوبارہ شامل ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
تلنگانہ سے وابستگی، سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں: کشن ریڈی
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا

مسٹر ملیا آج وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر وشنودت شرما کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوئے۔

انہیں یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ ایک پروگرام میں پارٹی میں واپس لیا گیا۔

یوتھ لیڈر مسٹر ملیا سابق وزیر اور پارٹی کے سینئر لیڈر جینت ملیا کے بیٹے ہیں۔

انہیں 2020 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

ذریعہ
یواین آئی