شمالی بھارت

بی جے پی سے ہاتھ ملانے پر مرنے کو ترجیح دوں گا: نتیش کمار

چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے پیر کے دن بی جے پی کے ساتھ دوبارہ اتحاد کو خارج ازامکان قراردیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اپنی سا بقہ حلیف جماعت سے ہاتھ ملانے پر مرنے کو ترجیح دیں گے۔

پٹنہ: چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے پیر کے دن بی جے پی کے ساتھ دوبارہ اتحاد کو خارج ازامکان قراردیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اپنی سا بقہ حلیف جماعت سے ہاتھ ملانے پر مرنے کو ترجیح دیں گے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
نتیش کمار کے پاس صرف 22 ہزار کی نقدی، بینکوں میں 48ہزار روپے!
آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد ایک غلطی تھی:نتیش کمار
وقت بدلتے دیر نہیں لگتی: نتیش کمار اور چندرابابونائیڈو کو کانگریس قائد کا انتباہ
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار

جنتادل یو قائد نے بھگوا جماعت کو یاد دلایا کہ اسے جنتادل یو سے اتحاد کی وجہ سے سبھی حامیوں بشمول مسلمانوں کے ووٹ ملے تھے حالانکہ مسلمان بی جے پی کی ہندوتوا آئیڈیالوجی سے ہمیشہ پریشان رہتے ہیں۔

انہوں نے بی جے پی کے اس دعویٰ کو بھی خارج کیا کہ وہ آئندہ سال بہار میں 40 کے منجملہ 36 لوک سبھا نشستیں جیتے گی۔

نتیش کمار نے پھر مانا کہ ان کے نائب تیجسوی یادو اور ان کے والد لالو پرسادیادو کے خلاف کرپشن کے ”بے بنیاد“ کیسس پر 2017 میں این ڈی اے میں ان کی واپسی ”غلطی“ تھی۔