سوشیل میڈیاشمالی بھارت

میرٹھ کا نام بدل کر ناتھو رام گوڈ سے نگر رکھا جائے گا : ہندو مہاسبھا

ہندومہاسبھانے آج کہا کہ اگرآنے والے بلدی انتخابات میں اس کاامیدوار مئیرکے عہدہ پر منتخب ہوجاتاہے تووہ میرٹھ کانام بدل کرناتھو رام گوڈسے نگر رکھ دے گی۔

میرٹھ: ہندومہاسبھانے آج کہا کہ اگرآنے والے بلدی انتخابات میں اس کاامیدوار مئیرکے عہدہ پر منتخب ہوجاتاہے تووہ میرٹھ کانام بدل کرناتھو رام گوڈسے نگر رکھ دے گی۔

اس نے کہاکہ مختلف مقامات کے اسلامی ناموں کوبھی تبدیل کرتے ہوئے عظیم ہندوشخصیتوں سے موسوم کیاجائے گا۔ دائیں بازو کی تنظیم نے اپناانتخابی منشوربھی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس کی اولین ترجیح ہندوستان کو”ہندوراشٹرا“ بنانا اوردوسری ترجیح گاؤماتاکاتحفظ کرناہے۔

اس نے بی جے پی اورشیوسیناپرطنزکرتے ہوئے کہاکہ وہ لوگ اپنی آئیڈیالوجی سے ہٹتے جارہے ہیں کیونکہ دونوں جماعتوں میں دیگرمذاہب کے افراد بھی شامل ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگرہندومہاسبھاکے کافی امیدوار منتخب ہوتے ہیں اوروہ مئیرکا عہدہ جیت جاتی ہے تومیرٹھ کانام بدل کرناتھورام گوڈسے نگر رکھاجائے گا اورمختلف مقامات کے اسلامی نام بھی تبدیل کرتے ہوئے ان علاقوں کوعظیم ہندو شخصیتوں سے موسوم کیا جائے گا۔

تنظیم کے قومی نائب صدر پنڈت اشوک شرمانے یہ بات بتائی۔ ہندو مہاسبھا کے ضلع میرٹھ کے نئے سربراہ ابھشیک اگروال نے کہاکہ تنظیم تمام وارڈس سے مقابلہ کرے گی۔