جرائم و حادثات

شادنگر کی فیکٹری میں دھماکہ، 6 افراد ہلاک

پولیس نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زیر علاج تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں سے کئی کے سر اور ٹانگوں پر چوٹیں آئی ہیں۔

حیدرآباد: شاد نگر میں واقع ایک پرائیویٹ فیکٹری میں جمعہ کی شام دھماکہ سے زبردست آگ لگ گئی۔ آگ لگتے ہی کارکنان اور عملہ خوف کے مارے باہر بھاگ گیا۔ گہرے دھوئیں کی وجہ سے مقامی عوام بھی خوفزدہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا
میدک کے موضع میں گیاس سلنڈر دھماکہ 2 افراد ہلاک

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ آگ ساؤتھ گلاس نامی نجی کمپنی میں بھٹی پھٹنے سے لگی۔ آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک اور 15 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زیر علاج تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں سے کئی کے سر اور ٹانگوں پر چوٹیں آئی ہیں۔

 پولیس نے دعویٰ کیا کہ تمام متاثرہ مزدوروں کا تعلق دوسری ریاستوں سے ہے تاہم کمپنی کے دیگر ملازمین نے مہلوکین کے خاندانوں کو مالی امداد جاری کرنے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کے بہتر علاج کی درخواست کی۔

اسی دوران وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی نے جو دہلی میں ہیں، یہاں متعلقہ اعلی سرکاری عہدیداروں سے بات چیت کی اور تفصیلات حاصل کرنے کے بعد زخمیوں کے بہتر سے بہتر علاج کی ہدایت دی۔

a3w
a3w