دہلی

شاہی عیدگاہ کامپلکس کے سروے پر روک میں توسیع

سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن الٰہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اپنی روک میں توسیع کردی۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے متھرا کے شاہی عیدگاہ کامپلکس کے سروے کی اجازت دی تھی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن الٰہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اپنی روک میں توسیع کردی۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے متھرا کے شاہی عیدگاہ کامپلکس کے سروے کی اجازت دی تھی۔

متعلقہ خبریں
سنبھل جامع مسجد کی آہک پاشی میں کیا برائی ہے؟: الٰہ آباد ہائی کورٹ
متھرا شاہی عیدگاہ تنازعہ، سپریم کورٹ میں 15 جنوری کو سماعت
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ

یہ کامپلکس کرشن جنم بھومی مندر سے متصل ہے۔ یہ مندر ہندوؤں کے لئے بڑی مذہبی اہمیت کا حامل ہے۔

چیف جسٹس سنجیو کھنہ‘ جسٹس سنجے کمار اور جسٹس کے وی وشواناتھن پر مشتمل بنچ نے کہا کہ وہ سروے کے خلاف شاہی عیدگاہ مسجد ٹرسٹ کی درخواست کی سماعت یکم اپریل سے شروع ہونے والے ہفتہ تک ملتوی کردے گی۔ آئی اے این ایس کے بموجب سپریم کورٹ نے کرشن جنم بھومی۔

شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ میں کئی درخواستوں کی سماعت ملتوی کردی۔ بنچ نے کہا کہ آگے کی سماعت یکم اپریل سے شروع ہونے والے ہفتہ میں ہوگی۔