تلنگانہ

سفر حج کی پہلی قسط کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی کامیاب نمائندگی پر حج کمیٹی آف انڈیا نے عارضی منتخب عازمین حج کے سفر حج کی پہلی قسط کی رقم 1,30,300کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں جمعرات31اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔

حیدرآباد (پریس نوٹ) مولانا سید شاہ غلام افضل بیانی خسرو پاشاہ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی کامیاب نمائندگی پر حج کمیٹی آف انڈیا نے عارضی منتخب عازمین حج کے سفر حج کی پہلی قسط کی رقم 1,30,300کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں جمعرات31اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر

انہوں نے عازمین حج سے گزارش کی کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے جمعرات 31اکتوبر سے قبل اپنے سفر حج کی پہلی قسط کی رقم ادا کردیں۔

حج تربیتی اجتماعات سے متعلق مزید تفصیلات کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ٹیلی گرام چینل میں شامل ہوجائیں تاکہ حج کے متعلق اطلاعات جلد سے جلد حاصل ہو یا

فون نمبر040-23298793پر اوقات دفتر 10:30بجے دن تا5 بجے شام کے درمیان ربط پیدا کریں یا براہ راست آفس حج ہاوز نامپلی حیدرآباد سے رجوع ہوں۔