حیدرآباد
انٹرمیڈیٹ امتحان میں ناکامی، طالب علم نے خودکشی کرلی
امتحان میں ناکامی پر وہ مایوس تھا۔اس نے قلعہ ورنگل میں کیڑے ماردواپی کرخودکشی کرلی۔اس بات کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

حیدرآباد: انٹرمیڈیٹ امتحان میں ناکامی پر تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔اس طالب علم کی شناخت ضلع کے کاسی بُگا علاقہ کے رہنے والے 17سالہ ورون سائی کے طورپر کی گئی ہے۔وہ انٹرمیڈیٹ سال اول میں زیرتعلیم تھا۔
امتحان میں ناکامی پر وہ مایوس تھا۔اس نے قلعہ ورنگل میں کیڑے ماردواپی کرخودکشی کرلی۔اس بات کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔