حیدرآباد

حیدرآباد: شہر میں مزید تین دن سردی کی شدت رہے گی برقرار

پٹن چیرومیں 10.2، الوال میں 10.6، راجندر نگر میں 11.0، حیات نگر میں 11.1، کوکٹ پلی، جوبلی ہلز میں 11.2، گاجولارامامم میں 11.4، موسی پیٹ، ایل بی نگر میں اقل ترین درجہ حرارت 11.5 ریکارڈ کیا گیا۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرحیدرآباد میں آئندہ تین دنوں تک سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ اسی دوران شہر میں رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ آگئی ہے جس سے شہریوں کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات

تلنگانہ کے کئی مقامات پر کہر کے سبب کئی ٹرینیں تاخیر سے چلائی جارہی ہیں۔ سکندرآباد کے ویسٹ ماریڈ پلی میں اقل ترین درجہ حرارت 9.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

پٹن چیرومیں 10.2، الوال میں 10.6، راجندر نگر میں 11.0، حیات نگر میں 11.1، کوکٹ پلی، جوبلی ہلز میں 11.2، گاجولارامامم میں 11.4، موسی پیٹ، ایل بی نگر میں اقل ترین درجہ حرارت 11.5 ریکارڈ کیا گیا۔

صبح اور شام کے اوقات میں کئی اضلاع کے بیشتر مقامات پر لوگ آگ تاپتے نظر آرہے ہیں۔ صبح میں 9بجے تک بھی سردی کی لہر دیکھی جارہی ہے اور شام میں چار بجے سے دوبارہ سردی کی لہر ہورہی ہے۔ ساتھ ہی کہر کے سبب راستہ بھی صاف دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

کئی گاڑی سوار اپنی گاڑیوں کی ہیڈلائٹس کو کھولتے ہوئے گاڑی چلانے پر مجبور ہیں۔

دوسری طرف صبح کے اوقات میں چہل قدمی کے لئے جانے والے افراد اور کسان اپنے معمول کے شیڈول کے برخلاف تاخیر سے اپنے کاموں اور سرگرمیوں کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔ فٹ پاتھس پر سونے والے افرادکو بھی سردی کی وجہ سے کافی مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔