حیدرآباد

حیدرآباد میں نقلی پولیس ملازم گرفتار

ملزم کی شناخت گڈی ملکاپور کے رہنے والے 30سالہ سری کانت تیجا کے طورپر کی گئی ہے جس نے مساج پارلر اور بیوٹی پارلر کے انتظامیہ کو دھمکی دی تھی اور ان سے جبری طورپر رقم کی وصولی کی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبرآباد ایس اوٹی پولیس نے ایک نقلی پولیس ملازم کو پکڑتے ہوئے اس کے پاس سے 10ہزارروپئے کی رقم، ایک موبائل اورایک بائیک ضبط کی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

ملزم کی شناخت گڈی ملکاپور کے رہنے والے 30سالہ سری کانت تیجا کے طورپر کی گئی ہے جس نے مساج پارلر اور بیوٹی پارلر کے انتظامیہ کو دھمکی دی تھی اور ان سے جبری طورپر رقم کی وصولی کی تھی۔

حال ہی میں اس نے پولیس کا نقلی شناختی کارڈ دکھاتے ہوئے بیوٹی پارلر کے مالک سے 5000روپئے کی رقم وصول کی تھی۔متاثرین کے پولیس سے رجوع ہونے پر اس کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیا۔