تلنگانہ

عمارت میں بھوت کا جھوٹا دعوی، ویڈیو بنانے والے نوجوانوں کیخلاف مقدمہ درج

شہرحیدرآباد کے بیگم پیٹ علاقہ کی ایک عمارت میں بھوت کی موجودگی کا جھوٹا دعوی کرتے ہوئے ویڈیو لے کر وائرل کرنے والوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے بیگم پیٹ علاقہ کی ایک عمارت میں بھوت کی موجودگی کا جھوٹا دعوی کرتے ہوئے ویڈیو لے کر وائرل کرنے والوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں
فیک نیوز، بی جے پی رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ کے خلاف کیس درج
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

پولیس نے تقریبا 35نوجوان لڑکوں کو اس سلسلہ میں حراست میں لے لیا۔بعد ازاں ان کی کونسلنگ کی گئی اور انہیں ان کے والدین کے حوالے کردیاگیا۔

ان نوجوانوں نے سوشیل میڈیاپروائرل اپنے ویڈیوز میں دعوی کیا کہ کچھ عرصہ قبل ایک خاتون نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ مل کرمکان میں خودکشی کرلی تھی۔

ان نوجوانوں کی ویڈیوزدیکھ کر کئی افراد وہاں پہنچنے لگے۔رات کے وقت بعض افراد اس عمارت میں رہنے والوں کو پریشان کرنے لگے جس پر عمارت میں رہنے والوں اور مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا تھا جن کی شکایت پر پولیس نے یہ مقدمہ درج کرکے ان نوجوانوں کی کونسلنگ کی۔

پولیس نے کہا کہ اس عمارت کے قریب پولیس پکٹ تعینات کیا جائے گااور جو کوئی بھی اس عمارت کی ویڈیو بنانے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس عمارت میں رہنے والوں نے بتایا کہ وہ اس عمارت میں کرایہ سے گذشتہ سات ماہ سے مقیم ہیں، ان کو اس عمارت میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

بعض افراد نے اس عمارت کو بھوت بنگلہ سے تعبیر کیا۔کئی افراد یہاں آکر ویڈیوز لے رہے ہیں۔رات میں کئی افراد عمارت کے قریب بیٹھ کران کو پریشان کررہے ہیں، بعض افراد ان کے مکان کی چھت پر پتھر بھی پھینک رہے ہیں۔اس مکان میں رہنے والوں نے بتایا کہ مکان کے مالک امریکہ میں مقیم ہیں۔

انہیں یہ مکان کرایہ پر دیاگیا ہے، وہ یہاں بغیرکسی مشکل کے مقیم ہیں تاہم کچھ عرصہ سے سوشیل میڈیا پر یہ ویڈیوز پوسٹ کی جارہی ہیں کہ اس عمارت میں بھوت ہے۔انہوں نے کہاکہ بعض افراد تقریبا دو بجے شب حالت نشہ میں بھی یہاں آکر ان کو پریشان کررہے ہیں،یہاں پر جھگڑا کررہے ہیں۔