جرائم و حادثات

پانچ روپئے کے سکے پر 50لاکھ روپئے دینے کا جھوٹاوعدہ،آن لائن رقم سے محرومی، متاثرہ شخص کی خودکشی

پوچی ریڈی کو دھوکہ بازوں نے فون کرتے ہوئے پانچ روپئے کے پرانے سکے بھیجنے پر 50لاکھ روپئے دینے کاجھوٹاوعدہ کیا۔پوچی ریڈی نے بڑی محنت سے پرانے پانچ روپے کے سکے جمع کرکے بھیج دیئے۔

حیدرآباد: پانچ روپئے کے پرانے سکے بھیجنے پر 50لاکھ روپئے دینے کا جھوٹاوعدہ کرتے ہوئے دھوکہ کے بعد آن لائن رقم سے محرومی پر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں پیراں پلی گاوں میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
ہم عوامی رائے کے مطابق جامع رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے: بی سی کمیشن چیئرمین بی وینکٹیشور راؤ

تفصیلات کے مطابق ضلع کے پوچی ریڈی کو دھوکہ بازوں نے فون کرتے ہوئے پانچ روپئے کے پرانے سکے بھیجنے پر 50لاکھ روپئے دینے کاجھوٹاوعدہ کیا۔پوچی ریڈی نے بڑی محنت سے پرانے پانچ روپے کے سکے جمع کرکے بھیج دیئے۔

جب رقم کا اس نے اصرارکیا تو دھوکے بازوں نے 50 ہزار روپے دینے کامطالبہ کیا۔پوچی ریڈی نے 35 ہزار روپے بھیج دیئے لیکن اس کے بعد کوئی جواب نہ ملا۔

رقم ضائع ہونے کی فکر اور ارکان خاندان کو اس بات کا علم ہونے کے ڈرسے اس نے زہرپی کر خودکشی کر لی۔اس کے خاندان نے وقارآباد پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی۔ا س کے ارکان خاندان نے بتایا کہ پوچی ریڈی کو ”اولڈ کوائنز بزنس” کے نام پر کال موصول ہوئی تھی۔