ریڈیو کے مشہورومعروف اناؤنسر امین سیانی کا انتقال
معروف ریڈیو اناؤنسر امین سیانی 21 دسمبر 1932 کو پیدا ہوئے تھے وہ جب بھی اپنا ریڈیو پروگرام شروع کرتے تو کہتے ’ نمستے بہنوں اور بھائیوں میں آپ کا دوست بول رہا ہوں‘۔

حیدرآباد: ریڈیو کے مشہور ومعروف اناؤنسر امین سیانی کا 91 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ امین سیانی کے فرزند نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کردی۔ اُنہوں نے بتایاکہ والد کو دل کا دورہ پڑنے کا باعث وہ مقامی ہاسپٹل میں انتقال کرگئے۔ امین سیانی کی آخری رسومات جمعرات کو ادا کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ معروف ریڈیو اناؤنسر امین سیانی 21 دسمبر 1932 کو پیدا ہوئے تھے وہ جب بھی اپنا ریڈیو پروگرام شروع کرتے تو کہتے ’ نمستے بہنوں اور بھائیوں میں آپ کا دوست بول رہا ہوں‘۔ امین سیانی نے متعدد مشہور پروگرامس کئے لیکن ان کی شہرت کی وجہ ان کا تعارفی جملہ جس میں اُنہوں نے خواتین کو ترجیح دی۔
امین سیانی نے اپنی جادوئی آواز سے پانچ دہائیوں تک سامعین کے دلوں پر راج کیا۔ ان کا پروگرام بناکا گیت مالا ہر گھر میں بڑی ہی دلچسپی سے سناجاتا تھا۔ ریڈیو کے سامعین بڑی بے صبری سے اس پروگرام کا انتظار کرتے تھے۔