انٹرٹینمنٹ

مشہور فلم لگان کے اداکار جاویدخان کا انتقال

اداکار کی موت سے بالی ووڈ اور ان کے مداحوں میں سوگ کی لہر ہے۔ اداکار اکھلیندر مشرا نے فیس بک پر ان کی موت کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا، 'جاوید خان صاحب کو خراج تحسین۔ بہترین اداکار، سینئر آرٹسٹ، آئی پی ٹی اے کا ایکٹو ممبر۔ اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزدہوئے تھے۔

ممبئی: مشہور زمانہ فلم لگان اور چک دے انڈیا سمیت 150 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار جاویدخان امروہی انتقال کر گئے۔ انہوں نے منگل کو آخری سانس لی۔ ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔

متعلقہ خبریں
اداکار دلیپ تاہل کو اکسیڈنٹ کیس میں دو ماہ جیل کی سزا
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
معروف کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال
ممبئی کی اداکارہ کریسان پریرا شارجہ کی جیل سے رہا
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا

۔ اداکار کی موت سے بالی ووڈ اور ان کے مداحوں میں سوگ کی لہر ہے۔ اداکار اکھلیندر مشرا نے فیس بک پر ان کی موت کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا، ‘جاوید خان صاحب کو خراج تحسین۔ بہترین اداکار، سینئر آرٹسٹ، آئی پی ٹی اے کا ایکٹو ممبر۔ اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزدہوئے تھے۔

جاوید خان امروہی کو ‘لگان’ میں بہترین معاون اداکار کے اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ ‘لگان’ میں ان کا ڈائیلاگ ‘جیت گئے ہم’ آج بھی سب کو یاد ہے۔ ان کی دیگر یادگار فلموں میں انداز اپنا اپنا، پھر ہیرا پھیری اور چک دے انڈیا شامل ہیں۔ جاوید خان ٹی وی سیریل ‘مرزا غالب’ میں بھی کام کر چکے ہیں۔150 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

جاوید خان امروہی ممبئی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے تقریباً 150 ہندی فلموں میں اداکاری کی۔ فلموں میں سائیڈ کرداروں کے علاوہ وہ کیمیو رول میں بھی نظر آئے۔ جاوید خان امروہی کی آخری بڑی فلم ‘سڑک 2’ تھی۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ، آدتیہ رائے کپور اور سنجے دت نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔