جرائم و حادثات

ٹرانسفارمر کا فیوز وائر بدلنے کے دوران بجلی کا جھٹکہ لگنے سے کسان کی موت

حیدرآباد: ٹرانسفارمر کا فیوز وائر بدلنے کے دوران بجلی کا جھٹکہ لگنے سے کسان کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: ٹرانسفارمر کا فیوز وائر بدلنے کے دوران بجلی کا جھٹکہ لگنے سے کسان کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے چرلہ پلی تانڈہ میں پیش آیا۔

اس کسان کی شناخت 48 سالہ جی ناگولو کے طورپر کی گئی ہے جو اپنے کھیتوں میں مختلف قسم کی سبزیوں کی کاشت کرتا تھا۔

اس کے کھیت میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔

وہ تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے لئے ٹرانسفارمر کے قریبن پہنچا اورفیوز کا وائر بدلنے کی کوشش کررہا تھا کہ بجلی کا جھٹکہ لگنے سے اس کی موت ہوگئی۔

یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا۔

پولیس کے مطابق کسان، بجلی کے تاروں کی زد میں آگیا جس کے نتیجہ میں موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔

ذریعہ
یواین آئی