جرائم و حادثات

محبوب آباد سڑک حادثہ میں باپ بیٹی ہلاک

حادثہ اتنا شدید تھاکہ باپ اور بیٹی دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ داماد شدید زخمی ہوگیا۔مقامی افراد نے اس کوعلاج کے لئے اسپتال پہنچایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں باپ اور بیٹی ہلاک ہوگئے۔ضلع کے ترورمنڈل میں اتوار کی صبح یہ حادثہ پیش آیا۔بتکماں،دسہرہ فیسٹیول کے لئے باپ وینکنا اپنی بیٹی انوشا کو داماد کے مکان سے لینے کیلئے محبوب آباد پہنچا۔

متعلقہ خبریں
بیٹی اور داماد پر قاتلانہ حملہ، مادھوی کے باپ کو 10 سال قید کی سزا
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ کا نئے وقف ترمیمی قانون پر شدید اعتراض، قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

بعد ازاں یہ دونوں باپ بیٹی کے ساتھ ساتھ داماد بائیک پر جارہے تھے کہ تیز رفتارکار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار،بائیک سے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھاکہ باپ اور بیٹی دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ داماد شدید زخمی ہوگیا۔مقامی افراد نے اس کوعلاج کے لئے اسپتال پہنچایا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔