جرائم و حادثات

زمین تنازعہ میں والد کا قتل ، ماں کی حالت نازک

پولیس ذرائع نے چہارشنبہ کو بتایا کہ پراسی گاؤں باشندہ وجئے پرکاش نے جائیداد تنازع کے حوالے سے منگل کی دیر شام چاقو مار کراپنے والد گوری شنکر چودھری کا قتل کردیا۔

بستی: اترپردیش کے ضلع بستی کے کوتوالی تھانہ علاقے میں ایک شخص نے اپنے بزرگ والد کا چاقو مار کر قتل کردیا اور ماں کو نازک حالت میں زخمی کردیا۔ پولیس ذرائع نے چہارشنبہ کو بتایا کہ پراسی گاؤں باشندہ وجئے پرکاش نے جائیداد تنازع کے حوالے سے منگل کی دیر شام چاقو مار کراپنے والد گوری شنکر چودھری کا قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

 ثالثی کرنے آئی ماں شوبھاوتی کو بھی چاقو مار کر زخمی کردیا جن کا علاج ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دپیندر ناتھ چودھری نے موقع واردات کا معائنہ کیا اور ملزم بیٹے کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس ٹیم کو ہدایت دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گوری شنکر نے کچھ دن پہلے اپنی ایک زمین 15لاکھ روپئے میں فروخت کی تھی ۔پیسوں کی تقسیم کے سلسلے میں لگاتار تنازع چل رہا تھا۔ منگل کی دیر شام کو یہ کہاسنی مارپیٹ میں تبدیل ہوگئی اور وجئے پرکاش نے چاقو مار کر اپنے والد کا قتل کردیا۔