فاطمہ ثناء پاکستان کی خاتون ٹیم کی قیادت کرنے والی 10ویں ون ڈے کپتان بنیں
کپتان ندا ڈار منگل کو پہلے میچ میں گیند لگنے سے زخمی ہو گئی تھیں جس کے بعد وہ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے دستیاب نہیں۔تیسرے ون ڈے کے لیے ندا ڈار کی دستیابی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

اسلام آباد: فاطمہ ثنا کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے پاکستان کی خاتون ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منطوری کے بعد فاطمہ ثناء ون ڈے میچ میں قومی ویمنز ٹیم کی قیادت کرنے والی 10 ویں کپتان بن گئی ہیں۔
فاطمہ ثناء کرائسٹ چرچ میں کل کھیلے جانے والے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت کریں گی۔ کپتان ندا ڈار منگل کو پہلے میچ میں گیند لگنے سے زخمی ہو گئی تھیں جس کے بعد وہ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے دستیاب نہیں۔تیسرے ون ڈے کے لیے ندا ڈار کی دستیابی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
پاکستان ویمنز اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل بروز جمعہ کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ ویمنز کو تین میچز کی سیریز میں صفر کے مقابلے میں ایک سے برتری حاصل ہے۔