دہلی

چیف منسٹر پنجاب کی بیٹی کو امریکہ میں جان سے مار دینے کی دھمکی

چیف منسٹر پنجاب کی دختر کو مبینہ طور پر موافق خالصتان عناصر کی جانب سے دھمکی آمیز کالس موصول ہوئی ہیں۔ مان کی مطلقہ بیوی اندر پریت کور گریوال نے جو اپنی 21 سالہ دختر سیرت کور اور 18 سالہ لڑکے دلشان کے ساتھ امریکہ میں رہتی ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعہ اس واقعہ کی توثیق کی۔

نئی دہلی: چیف منسٹر پنجاب بھگونت مان کی لڑکی کو امریکہ میں مبینہ طور پر جان سے مار ڈالنے کی دھمکیاں موصول ہونے پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سربراہ سواتی مالیوال نے آج امریکہ میں ہندوستانی سفارت خانہ سے اپیل کی کہ وہ اس لڑکی کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں
بیٹی اور داماد پر قاتلانہ حملہ، مادھوی کے باپ کو 10 سال قید کی سزا
نابالغ ریسلر کی شناخت کا افشاء، پولیس کو ڈی سی ڈبلیو کی نوٹس
چیف منسٹر پنجاب‘ ہاسپٹل سے ڈسچارج
محمد اسد اللہ سی ای او وقف بورڈ نے تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر سکریٹری کا جائزہ حاصل کرلیا
دہلی سانحہ: ہرمتوفی کے خاندان کو ایک کروڑ روپئے معاوضہ دینے کا مطالبہ: سواتی مالیوال

چیف منسٹر پنجاب کی دختر کو مبینہ طور پر موافق خالصتان عناصر کی جانب سے دھمکی آمیز کالس موصول ہوئی ہیں۔ مان کی مطلقہ بیوی اندر پریت کور گریوال نے جو اپنی 21 سالہ دختر سیرت کور اور 18 سالہ لڑکے دلشان کے ساتھ امریکہ میں رہتی ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعہ اس واقعہ کی توثیق کی۔

انہوں نے فیس بک پر لکھا کہ خالصتان کے حامیوں نے ان کی دختر کو فون پر جان سے مار ڈالنے کی دھمکی دی ہے اور اسے گالی گلوج بھی کی۔ انھوں نے لکھا کہ کیا آپ اس طرح دھمکیاں دیتے ہوئے اور بچوں کو گالی گلوج کرتے ہوئے خالصتان حاصل کرنے والے ہیں۔ ایسے لوگ سکھ مت پر دھبہ ہیں۔