مشرق وسطیٰ

فیدان نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی پر تبادلہ خیال کیا

ترکی کے وزیر خارجہ ہاقان فیدان نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ غزہ کی پٹی میں یرغمالیوں کی رہائی کے امکان پر بات چیت کی ہے۔

استنبول: ترکی کے وزیر خارجہ ہاقان فیدان نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ غزہ کی پٹی میں یرغمالیوں کی رہائی کے امکان پر بات چیت کی ہے۔

متعلقہ خبریں
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
رفح پر حملہ ٹالنے 33یرغمالی رہا کرنا ہوگا: اسرائیل
چیف منسٹر، حیدرآباد کواستنبول بنانے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام: کھرگے
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب

ترک وزارت خارجہ کے ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر فیدان نے مسٹر ہنیہ سے ٹیلی فون پر بات کی اور انہوں نے فلسطین میں تازہ ترین واقعات اور شہریوں کی رہائی کے امکان پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل پیر کو میڈیا نے اسرائیلی دفاعی افواج کے حوالے سے خبر دی تھی کہ حماس نے غزہ کی پٹی میں تقریباً 200 افراد کو یرغمال بنا رکھاہے۔

قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف اچانک بڑے پیمانے پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ اس نے اسرائیل کو اگلے دن جنگ کا اعلان کرنے اور جوابی حملے کرنے پر مجبور کیا۔

اسرائیل نے 1000 سے زیادہ ہلاکتوں کی خبر دی ہے، جب کہ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے نتیجے میں دونوں طرف سے ہزاروں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

a3w
a3w