کھیل

شبھمان گل سمیت 4 کرکٹرس کی گرفتاری کا خدشہ

انہوں نے کہا کہ ہم نے اکاؤنٹنٹس کی ایک ٹیم تیار کی ہے جو جالا کے ذریعے چلائے جانے والے غیر رسمی اکاؤنٹس کی کتابوں اور لین دین کی چھان بین کرے گی۔ غیر رسمی کتابوں کو سی آئی ڈی نے ضبط کرلیا ہے اور پیر کے بعد مختلف مقامات پر مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

احمدآباد: گجرات کی سی آئی ڈی برانچ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے 4 مشہور کرکٹرز کو سمن بھیجے ہیں۔ ان چار کرکٹرز کے نام شبھمان گل، راہول تیوتیا، موہت شرما اور سائی سدرشن ہیں جنہیں 450 کروڑ روپے کے چٹ فنڈ گھوٹالہ میں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب سرمایہ کاری فراڈ کے سرغنہ بھوپیندر سنگھ جالا سے تفتیشی ایجنسیوں نے پوچھ گچھ کی۔

متعلقہ خبریں
ٹیم انڈیا کی نئی ٹسٹ جرسی سے شائقین ناراض
ہندوستانی ٹیم کو ایشیاء کپ کیلئے پاکستان نہیں جاناچاہئے: ہربھجن
رنویر کپور سورو گنگولی کا کردار ادا کریں گے
جب پرویز مشرف نے دھونی کے لمبے بالوں کی تعریف کی

انہوں نے انکشاف کیا کہ مندرجہ ذیل 4 کرکٹرز نے سرمایہ کاری کی رقم واپس نہیں کی۔ تحقیقاتی افسران کے مطابق انڈین پریمیر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی کپتانی کرنے والے شبمن گل نے اس فراڈ اسکیم میں 1.95 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔

 ان کے علاوہ 3 دیگر کرکٹرز نے ان سے کم رقم کی سرمایہ کاری کی۔ سی آئی ڈی حکام نے رشک مہتا کو گرفتار کرلیا ہے جو بھوپندر سنگھ جالا کے اکاؤنٹس کی دیکھ بھال کررہے تھے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اگر مہتا اس معاملہ میں قصوروار پایا جاتا ہے، تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اکاؤنٹنٹس کی ایک ٹیم تیار کی ہے جو جالا کے ذریعے چلائے جانے والے غیر رسمی اکاؤنٹس کی کتابوں اور لین دین کی چھان بین کرے گی۔ غیر رسمی کتابوں کو سی آئی ڈی نے ضبط کرلیا ہے اور پیر کے بعد مختلف مقامات پر مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

حکام نے پہلے انکشاف کیا تھاکہ جالا نے 6 ہزار کروڑ روپے کا گھوٹالہ کیا تھا لیکن بعد میں یہ رقم گھٹ کر 450 کروڑ روپے کردی گئی۔ حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ جالا ایک غیر رسمی اکاؤنٹ بک کو سنبھال رہا تھا جسے سی آئی ڈی یونٹ نے اپنے قبضے میں لے لیاہے۔ اس کتاب میں 52 کروڑ روپے کے لین دین کا پتہ چلا ہے۔ تحقیقات کے مطابق کل رقم کا تخمینہ لگایا گیاہے جو 450 کروڑ روپے ہے اور جیسے جیسے چھاپے جاری رہیں گے یہ رقم بڑھ سکتی ہے۔